rehanhyder, ہم آپ کو الغزالی پر خوش آمدید کہتے ہیں

راجہ صاحب

وفقہ اللہ
رکن
اسلام علیکم rehanhyder!


میں آپ کو اپنی اور الغزالی انتظامیہ کے دیگر منتظمین اور تمام اراکین کی جانب سے الغزالی میں شامل ہونے پر دل کی گہرائیوں سے
خوش آمدید​
کہتا ہوں ۔ مجھے امید ہے کہ الغزالی پر آپ کا وقت اچھا گزرے گا۔ اور آپ الغزالی کے ایک اہم رکن کے طور پر اپنا بھرپور کردار ادا کریں گےـ الغزالی انٹر نیٹ پر اردو زبان کی ترویج و ترقی میں کوشاں ہےـ آیئے اور ہمارے ساتھ آپ بھی اس مقدس فریضہ میں شامل ہو کر الغزالی کو اپنے قلمی تعاون سے نوازیےـ

مجھے یقین ہے کہ الغزالی پر آپ کی دلچسیوں کا تمام تر سازو سامان موجود ہے ۔یہ آپ کا اپنا گھر ہے اور ہم سب یہاں ایک خاندان کی مانند ہیں۔ میں امید کرتا ہوں کہ آپ کو الغزالی سے اور ہم سب کو آپ سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا۔

الغزالی پر کوئی بھی مراسلہ پیش کرنے سے پہلے قواعد وضوابط ضرور پڑھ لیں۔

جب آپ الغزالی کی سیر کریں گے تو آپ کو بہت سے ایسے مفید موضوعات نظر آئیں گے جو آپ کی دلچسپی کا سامان ہو سکتے ہیں تو بسم اللہ کیجئے اور الغزالی کے علمی ، ادبی، دینی، اور تحقیقی موضوعات کے مطالعہ کا آغاز کیجئے اور ان موضوعات میں مقدور بھر اضافہ بھی فرمایئےـ
ہم آپ کے قلمی تعاون کے لیے آپ کے شکر گزار ہونگےـ فورم کے استعمال کے دوران کسی بھی پریشانی یا مسئلے کی صورت میں آپ بلا تکلف الغزالی انتظامیہ سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

آخر میں ایک بار پھر خوش آمدید

آپ کے تعاون کی متمنی
الغزالی انتظامیہ
 
ق

قاسمی

خوش آمدید
مہمان گرامی
ریحان حیدر صاحب
الغزالی فیملی خوش آمدید کہتی ہے
اور گزارش کرتی ہے آپ دوستوں سے
اپناتعارف کرائیں
شکریہ
 

rehanhyder

وفقہ اللہ
رکن
السلام و علیکم

انڈیا میں الغزالی نیٹ کا سنا بہت خوشی ہوئی ساتھ ساتھ یہ بھی پتا چلا کہ یہ پہلا اردو فورم ہے تو حیرت بھی ہوئی
مبارک باد کے مستحق ہیں اس فورم کو بنانے والے


الحمد ““اللہ““ ہی کے لیے ہے جس نے ہمیں بہترین رسول ص کی امت میں خلق کیا اور اپنی اور رسول ص کی معرفت عطا کی اور ہمیں دور جاہلیت سے دور رکھا۔


میرا نام ریحان حیدر ہے
میں پاکستان کے شہر کراچی کا رہنے والہ ہوں
اباو اجداد تو ہندوستان سے پاکستان آئے تھے

گریجویٹ ہوں ۔ایک پرائیوٹ فرم میں جوب کرتا ہوں ۔شادی شدہ ہوں ۔ 2 بچے ہیں ۔
اردو لکھنے ینعی ٹائپنگ اسپیڈ کو بہتر بنانے کے لیے پاک نیٹ میں پہلی بار گیا تھا پھر جو لکھنا اور پڑھنا سیکھا وہ وہیں سے حاصل ہوا اور یہ آتے جاتے پچھلے دو سال گزرے ہیں یعنی نہ ہی کسی فورم پر زیادہ لکھا ہے اور نہ پڑھا ہے بس تھوڑا بہت جو مجھے کوئی نیئ بات لگتی ہے میں شیر کرنے کی کوشش کرتا ہوں تاکہ زہن کھلے اس بات سے قطہ نظر کہ میرا اس بات سے کوئی خاص تعلق ہو یا نہ ہو ۔
زندگی کا بھروسا نہی ہے اس لیے اگر کچھ لکھنا چاہتا ہوں تو اللہ و رسول ص و آل رسول ع کے بارے میں لکھ دیتا ہوں ۔ ۔

یعنی جب وقت ملتا ہے کسی بھی فورم پر آجاتا ہوں ۔

والسلام
ریحان حیدر
 

بے باک

وفقہ اللہ
رکن
14.gif

347361429.gif
 
Top