تنویر السالکین برائے تربیت السالکین : ای بک

راجہ صاحب

وفقہ اللہ
رکن
tabitssalkin.png

ذالک فضل اللّٰہ یؤ تیہ من یشاء واللّٰہ ذوالفضل العظیم
مشہور حدیث ہے ’’اللہ تبارک تعالیٰ جس بندے کیساتھ خیر کا ارادہ فرماتے ہیں اسے دین کی سمجھ عطافرمادیتے ہیں‘‘اس کتاب کے مرتب صوفی عبد الصمد صاحب زیدہ مجدہ کے ساتھ ہو بہو یہی معاملہ ہے موصوف نہ عالم ہیں نہ حافظ نہ کسی مدرسہ کے سند یافتہ بلکہ ا یک سرکاری افسرہو نے کے با وجود درسگاہِ تصوف وسلوک کے ایک قابل ترین صوفی ہیں کثرت مطالعہ بزرگوں سے گہرا لگاؤاور شیخ محترم حضرت محب الامت کی توجہ خاص اورتربیت نے با کمال بنا دیا ہے تواضع انکساری، اخلاص للّٰھیت ،ہمدردی وغمگساری، رگ وریشہ میں رسی بسی ہے احترام علماء ،محبتِ اسلاف خصوصاً حضرت تھانویؒ سے والہانہ عقیدت کی ایک خاص کیفیت ہے اور محبت شیخ میں فنا فی الشیخ کے کامل نمونہ ہیں ابتدامیں اصلاحی تعلق حضرت مسیح الامت جلال آبادیؒ سے تھا آپ کے وصال کے بعد تقریباً 3سال تک اصلاحی تعلق بذریعہ خط وکتابت حضرت مولانا ابرار الحقؓ سے رہا بعدہ‘ اصلاحی تعلق حضرت محب الامت دامت فیوضہم سے قائم کار اور سلوک کی منز لوں کے طئے کر نے کے بعد خلافت ملی۔یہ کوئی باقاعدہ تصنیف نہیں بلکہ۲۰سال قبل زیرِ مطالعہ (۱) تفسیرابن کثرا (۲) ارشادالملوک(۳) اکمال الشیم (۴) کشف المحجوب کے مختصر ’’نوٹس‘‘ ہیں حضرت محب الامت کے حکم پر کتابی شکل دیدی گئی ہے ورنہ واقعہ تو یہ ہے کہ اگر حضرت کا حکم نہ ہوتا تو یہ شہ پارے کبھی منظر عام پر نہ آتے انشاء اللہ اس کتاب سے ’’علماء ، صوفیہ ائمہ ، خطبا‘‘ نیز امت کے ہر طبقہ کو کافی اور وافر مقدار میں فائدہ ہوگا ۔
کلیم احمد قاسمی گروپن پالیہ بنگلور

مکمل کتاب پڑھنے کے ڈاؤن لوڈ کریں
 

احمدقاسمی

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
qureshi نے کہا ہے:
بہت اچھے،اگر کسی بک کو شائع کروانا ہو تو اسکا طریقہ کیا ہے

اس کا جواب راجہ صاحب ہی دے سکتے ہیں۔انہیں پی یم کردیں
 

راجہ صاحب

وفقہ اللہ
رکن
qureshi نے کہا ہے:
بہت اچھے،اگر کسی بک کو شائع کروانا ہو تو اسکا طریقہ کیا ہے

آپ ا پنی شائع شدہ یا غیر شائع شدہ کتابیں ہمیں بھیج سکتے ہیں۔ خیال رہے کہ برقی کتاب یا ای بک کے لیے ضروری نہیں کہ آپ کم از کم سو صفحات کی کتاب ہی تیار کریں۔ بیس پچیس غزلوں نظموں یا پانچ سات افسانوں یا مضامین کی بھی ای بک تیار کی جا سکتی ہے۔ یا ایک بڑی کتاب کی دو تین مختصر ای بکس بنا کر برقی اشاعت (ای پبلشنگ) کی جا سکتی ہے۔۔
آپ اپنی کتابوں کی سافٹ کاپی (کمپیوٹر فائل) ان پیج یا اردو تحریر۔ ورڈ یا ٹیکسٹ (یو ٹی ایف۸) فارمیٹ میں مجھے ای میل یا یہاں فورم پر ہی ذپ کر دیں ۔
 
پ

پیامبر

خوش آمدید
مہمان گرامی
بہت خوب۔۔۔ جزاک اللہ۔۔۔

تفصیلی تبصرہ اسے پڑھنے کے بعد ان شاء اللہ تعالی۔
 

أضواء

وفقہ اللہ
رکن
بہت ہی بہترین اور مفید کتب میں ہے ۔۔۔

جزاك الله عنا خير الجزاء ، وجعله فى ميزان حسناتك وزادك الله علماً ونورا
 
Top