سب کہاں ہیں ؟؟

imani9009

وفقہ اللہ
رکن
جناب داود الرحمن صاحب یہ تو فورم ہے کوئی فیسبک یا وٹس آیپ تو ہے نہیں جو لوگ ہر وقت آن لائن ہوں۔ البتہ اگر اسی گروپ سے منسلک ممبران ایک وٹس آیپ گروپ بنا لیں تب ایک دوسرے سے رابطہ آسان ہو جائے۔ لیکن ایک بات کا خاص خیال رکھا جائے کہ زیادہ لنک الغزالی فارم کے ہونے چاہیں تاکہ لوگ وٹس آیپ سے دوبارہ فارم پر آئیں۔ گروپ باہمی رابطے کے لیے اچھا رہے گا۔ باقی اس مقصد کے لیے ایک ایڈمن صاحب بن جائیں باقی جو اپنا نمبرایڈمن کو ٹیکسٹ کرے اسے ایڈمن ایڈ کر دے
اس طریقے سے جو لوگ بالکل ہی فارم چھوڑ بیٹھے ہیں ان سے دوبارہ رابطہ بحال ہو سکے گا
 

محمدداؤدالرحمن علی

خادم
Staff member
منتظم اعلی
آپ کی رائے سر آنکھوں پر لیکن یہ عرض کردوں پہلے اکثر ساتھی تقریبا دن میں ایک دو چکر لگا لیا کرتے تھے اوریہ دھاگہ اس وقت بنایا گیا تھا جب فورم پر ریگولر ساتھی آتے تھے اور گپ شپ کے سیکشن میں گپ شپ اور تھوڑا طنزو مزاح کیا کرتے تھے۔ باقی ساتھی اب تمام کے تمام اپنے اپنے کاموں میں مصروف ہوگئے کرتے کرتے سب ایک دوسرے سے جدا ہو گئے اب جب کوئی پرانا ساتھی یہاں آتا ہے تو تھوڑی گپ شپ لگا لیتا ہے اور پرانی یاد تازہ کرلیتا ہے۔
باقی رہا وٹس ایپ کا سوال وہ تو فورم کے ایڈ من جناب مولانا @احمدقاسمی صاحب اس کا صحیح جواب دے سکتے ہیں۔
 

imani9009

وفقہ اللہ
رکن
اصل میں آج کے دور میں ساری مصروفیت فیس بک اور واٹس ایپ پر منتقل ہو چکی ہے۔ اسی مصروفیت کو فارم پر ڈائیورٹ کرنے کے لیے گروپ کا مشورہ دیا ہے
 

محمدداؤدالرحمن علی

خادم
Staff member
منتظم اعلی
اصل میں آج کے دور میں ساری مصروفیت فیس بک اور واٹس ایپ پر منتقل ہو چکی ہے۔ اسی مصروفیت کو فارم پر ڈائیورٹ کرنے کے لیے گروپ کا مشورہ دیا ہے
آپ کا مشورہ زبردست ہے،لیکن اس کو عملی جامہ پہنانا ایڈمن کا کام ہے اور ان ہی کی اجازت سے مشروط ہے۔
 
Top