مولانا محمد شفیع مونس (سابق نائب امیر جماعت اسلامی ہند) کا انتقال

حیدرآبادی

وفقہ اللہ
رکن
آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کے اہم رکن اور سابق نائب امیر جماعت اسلامی ہند مولانا محمد شفیع مونس کا 6-اپریل-2011 کو 93 سال کی عمر میں انتقال ہو گیا۔
انا للہ وانا الیہ راجعون

مولانا محمد شفیع مونس 1918ء میں ریاست اتر پردیش کے شہر مظفرنگر میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے 1944ء میں جماعت اسلامی کے بانی سید ابوالاعلیٰ مودودی (علیہ الرحمۃ) سے متاثر ہوکر جماعت اسلامی ہند میں شمولیت اختیار کی اور 20 برس سے زیادہ وقت تک نائب امیر جماعت اسلامی ہند رہے تھے۔ مرحوم آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے تاحیات وائس چیئرمین تھے۔

مولانا نے ملت کے امور و معاملت میں قائدانہ کردار ادا کیا تھا اور دوسری ملی تحریکات و سرگرمیوں میں حصہ لیتے رہے تھے۔
امیر جماعت اسلامی ہند مولانا جلال الدین عمری حفظہ اللہ نے مولانا شفیع کے انتقال پر اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کے انتقال سے ایک ایسا خلاء پیدا ہو گیا ہے جو مشکل ہی سے پُر کیا جا سکے گا۔ ملت اور جماعت کیلئے آپ رحمۃ اللہ کی خدمات اظہرمن الشمس ہیں۔ اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے اور جنت میں اعلیٰ مقام نصیب فرمائے۔

خبر بحوالہ : جماعت اسلامی ہند
مزید یہاں بھی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کشمیر عظمیٰ - مولانامحمد شفیع مونس کے انتقال پر اظہار رنج و غم
جنگ - جماعت اسلامی ہند کے سابق نائب امیر مولانا محمد شفیع مونس انتقال کر گئے
 
ق

قاسمی

خوش آمدید
مہمان گرامی
اللہ تعالیٰ مولانا مرحوم کو کروٹ کروٹ جنت نصیب فرمائے۔
 
Top