الاصطرخی

abusufiyan

وفقہ اللہ
رکن


الاصطرخی

ان کا نام “ابو القاسم ابراہیم بن محمد الفارسی الاصطرخی” ہے، الکرخی کہلاتے ہیں، اصطخر میں پیدا ہوئے اور اسی سے منسوب ہوئے، “کشف الظنون” میں ان کا نام ابو زید محمد بن سہل البلخی درج ہے جبکہ دائرہ المعارف الاسلامیہ میں ابو اسحق ابراہیم بن محمد الفارسی درج ہے، ان کا زمانہ چوتھی صدی ہجری کی پہلی دہائی بتایا جاتا ہے، کوئی 349 ہجری کو شہرت پائی، ممالک کی خبر رکھنے کے شوق تھا، چنانچہ سیاحت پر نکل کھڑے ہوئے اور ہندوستان تک پہنچے، اور پھر بحر اٹلینٹک تک گئے اور اپنے اس سفر میں بہت سارے سائنسدانوں سے ملے.

ان کے زمانے میں علمِ جغرافیا کا کوئی مصدر نہیں تھا چنانچہ اسے حوالے سے وہ پہلے مسلمان عربی جغرافیا دان تھے جنہوں نے اس باب میں کچھ تصنیف کیا، ان کی جغرافیائی تصنیفات ان کے اپنے مشاہدات پر مبنی ہیں، بعض اوقات انہوں نے اس ضمن میں بطلیموس سے بھی نقل کیا ہے، ان کی تصنیفات کئی زبانوں میں ترجمہ ہوکر کئی بار شائع ہوچکی ہیں، ان کی تصنیفات میں سے ہم تک صرف دو کتابین پہنچی ہیں، پہلی کتاب “صور الاقالیم” ہے جو انہوں نے ابو زید البلخی کے نام سے لکھی ہے اور دوسری “مسالک الممالک” ہے.
 

احمدقاسمی

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
“وہ پہلے مسلمان عربی جغرافیا دان تھے جنہوں نے اس باب میں کچھ تصنیف کیا۔“
داستاں مسلم جب پھیلی تھی لامحدود تھی
اور جب سمٹی فقط تاریخ بن کر رہ گئی
 
Top