مقتدی کالقمہ

مفتی ناصرمظاہری

کامیابی توکام سے ہوگی نہ کہ حسن کلام سے ہوگی
رکن
علامہ ابن جوزی نے لکھاہے کہ عرب میں ایک امام نے نمازمیں سورۂ فاتحہ کے بعدسورۂ نوح شروع کی اورآیت کریمہ ’’ولقد أرسلنا نوحا إلى قومه ‘‘پرپہنچ کربھول گیا،امام نے دوتین باریہ آیت دہرائی پھربھی یادنہ آئی تومصلیان میں سے ایک شخص نے کہاکہ ’’اگرحضرت نوح علیہ السلام اپنی قوم کی طرف جانے کے لئے تیارنہیں ہیں توکسی اورکوبھیج دو‘‘!
 
Top