کیا یہ کتب دستیاب ہو سکتی ہیں؟

طارق راحیل

وفقہ اللہ
رکن
السلام علیکم۔۔۔!!!
سب سے پہلے اس ویب کی انتظامیہ کا شکرگزار ہوں کہ یہاں اس ویب پر کئی معیاری کتب آن لائن مطالعہ اور ڈاؤنلوڈ کرنے کے لئے موجود ہیں یہ دیکھ کر خوشی ہوئی۔اور امید ہے کہ مجھے جن کتب کی تلاش ہے ان کو آپ لوگ مہیا کرنے میں مددگار ثابت ہوں گے میری ان احباب سے جو تاریخ و اسلامی تاریخ میں دلچسپی رکھتے ہیں اور خاص کر وہ کہ جن کے پاس اس حوالے سے درجہ ذیل کتب اردو ترجمہ میں (یونی کوڈ ،ان پیج اور پی ڈی ایف )میں موجود ہوں یا ایسا لنک و ویب سائیٹ کا علم ہو جہاں یہ کتب اردو ترجمہ میں دستیاب ہوں ، مہربانی فرما کر لنک فراہم کر دیجئے:

تفسیر عزیزی
بہیقی
سیرۃ ابن ہشام
سیرۃ ابن اسحاق
سیرت حلبیہ
عہد زریں
قاضی محمد سلیمان منصور پوری کی "رحمۃ اللعالمین"
تاریخ الخلفاء
طبقات ابن سعد
فتح الباری
اخبار مکہ
الاستیعاب
الاصابہ
وفاء الوفاء
معارف ابن قتیبہ
کتاب الاشتقاق
معجم البلدان
مجمع البحار
کتاب المحبر و اسواق العرب لمحمد حبیب (مزروقی)
معالم التنزیل
المسبوط للسرخی
عیون الاثر
النکۃ العیون
جواہر الحسان (ثعلبی ؒ)
جوامع السیرت
مجموعہ تفاسیر امام سندھی (مولانا عبید اللہ سندھی)
ترجمان القرآن (مولانا ابو کلام آزاد)
الوحی المحمدی (سید رشید رضا صاحب)
توریت (بائبل قدیم)
 

احمدقاسمی

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
تمام احباب سےعرض ہے اس فہرست کی طرف متوجہ ہوں اپنی معلومات جناب طارق راحیل صاحب سے شیئر فر مائیں
 

مفتی ناصرمظاہری

کامیابی توکام سے ہوگی نہ کہ حسن کلام سے ہوگی
رکن
طارق بھائی !
کتابوں کی مطلوبہ فہرست سے آپ کے مذاق علمی اوروسعت مطالعہ کااندازہ ہوابہت خوشی ہوئی،آپ نے شایدان کتابوں کونیٹ پرتلاش کرنے کی کوشش نہیں وہاں ان میں سے کئی کتابیں بآسانی مل سکتی ہیں بلکہ اکثرمل سکتی ہیں بس ایک چھوٹاساکارڈآپ کی جیب میں ہوناچاہئے ،اورہاں یونی کوڈمیں مذکورہ کتابیں ملنی بہت مشکل ہیں،کیونکہ یہ محنت طلب،دشوارگزاراورجوئے شیرلانے جیساجوکھم کام ہے ،اب جومکپنیاں انتی محنت سے کتابیں کمپوزکرواتی ہیں وہ مفت اورللہ فی اللہ اپلوڈکرنے میں دینی نفع کوکم اوردنیاوی فائدے کوزیادہ مقدم رکھتی ہیں۔پھربھی تلاش کرنے سے خدامل جاتاہے من جدوجد،کوشش جاری رکھیں۔اوراللہ تعالیٰ سے کامیابی کی دعابھی فرمائیں۔
 

مفتی ناصرمظاہری

کامیابی توکام سے ہوگی نہ کہ حسن کلام سے ہوگی
رکن
مثلاً یہ لنک دیکھئے اورکوشش کیجئے میں نے تجربہ کے طورپرکوشش کی توپوری وفأالوفأحاصل ہوگئی۔
http://narjes-library.blogspot.in/2012/02/blog-post_9312.html
 

مفتی ناصرمظاہری

کامیابی توکام سے ہوگی نہ کہ حسن کلام سے ہوگی
رکن
رحمۃ للعلمین کے لئے
http://www.kitabosunnat.com/kutub-library/article/urdu-islami-kutub/siar-o-sawanih/153-%D8%B3%DB%8C%D8%B1%D8%AA-%D8%B1%D8%B3%D9%88%D9%84-%D9%85%D9%82%D8%A8%D9%88%D9%84-%D8%B5%D9%84%DB%8C-%D8%A7%D9%84%D9%84%DB%81-%D8%B9%D9%84%DB%8C%DB%81-%D9%88%D8%B3%D9%84%D9%85/540-rahmat-ul-lilaalameen-jild2.html

تفسیرعزیزی کے لئے
http://www.hijazikutub.com/tafaseer/tafseer-azizi.html
تاریخ الخلفأ کے لئے
http://www.almeshkat.net/books/open.php?cat=12&book=497
سیرت ابن ہشام جس کااصل نام السیرۃ النبویۃ ہے ،ابو محمد عبد الملك بن هشام بن ايوب حميری‎ اس کے مرتب ہیں اور ابن ہشام سے مشہور ہیں ان کی کتاب بھی ذراسی محنت سے مل سکتی ہے۔
معجم البلدان یاقوت حموی کی ہے مشہورکتاب ہے ےہاں سے مفت لیجئے اورخوب پڑھئے
http://www.waqfeya.com/book.php?bid=15
سیرت ابن اسحاق کی تلخیص کاہی نام سیرت ابن ہشام ہے ۔
عيون الأثر
پورانام ہے عيون الأثر في فنون المغازي والشمائل والسير
تالیف ہے أبو الفتح محمد بن محمد بن محمد بن سيد الناس اليعمري کی ہے ۔اس لنک سے اٹھالیجئے:
http://www.waqfeya.com/book.php?bid=1175
معالم التنزیل جس کاپورانام
معالم التنزيل (تفسير البغوي) ہے
تالیف: الحسين بن مسعود البغوي أبو محمدیہ بھی مفت میں مکتبہ وقفیہ کی اس لنک سے چھین لیجئے:اورہاں ایک دونہیں پوری ۸جلدیں ہیں سب مفت ہیں اوریونیکوڈمیں ہیں۔بتایئے طبیعت میں تازگی آئی کہ نہیں؟
http://www.waqfeya.com/book.php?bid=1684
http://www.waqfeya.com/book.php?bid=11
جوامع السيرة پورانام نہیں ہے پورانام ہے جوامع السيرة النبوية:مولف ہیں:علي بن أحمد بن سعيد بن حزم الأندلسي أبو محمد:مکتبہ الشاملۃ سے بھی حاصل کرسکتے ہیں لیکن لیجئے آپ بھی کیایادرکھیں گے محنت کم فائدہ زیادہ یہ لنک محفوظ کرلیجئے اورگوہرمرادحاصل کیجئے:http://www.waqfeya.com/book.php?bid=7411
کتاب الاشتقاق میرے خیال سے نامورادیب اصمعی کی ہے اگرجیب بھری ہوتویہ لنک حاضرہے:
http://www.noormags.com/view/fa/articlepage/409205
مجموعہ تفاسیر امام سندھی:یہ کتاب بھی نیٹ پرحریدی جاسکتی ہے ۔
الوحی المحمدی :یہ نام یرے لئے بالکل نیاہے مجھے معلوم نہیں۔
توریت کے بارے میں بہت سی سائٹس ہیں اس لئے لنک کی چنداں ضرورت نہیں ہے،اورہاں طارق راحیل بھائی آپ نے اردومحفل فورم پربھی یہی سوال کیاتھاوہاں توکسی نے بھی کوئی جواب نہ دیااب آپ نے ہماری الغزالی پرسوال کیاہے توہمارافرض ہے کہ ہرممکن تعاون کروں۔
بس ان ہی چندجملوں پررخصت ہوتاہوں۔السلام علیکم
 

مفتی ناصرمظاہری

کامیابی توکام سے ہوگی نہ کہ حسن کلام سے ہوگی
رکن
ایک خطرناک لنک جس کانام نہایت شاندارہے مگراس کے کارکنان سب کے سب قادیانی ہیں اورقادیانیت کی ترویج کے لئے یہ ویب سائٹ بنائی گئی ہے۔
ہمارافرض ہے کہ سادہ لوح عوام کواس فرقہ کی سرگرمیوں سے واقف کرائیں۔
لنک یہ ہے۔
http://urdu/library/۔/index.html
[size=xx-large]
 

احمدقاسمی

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
مفتی ناصرمظاہری نے کہا ہے:
ایک خطرناک لنک جس کانام نہایت شاندارہے مگراس کے کارکنان سب کے سب قادیانی ہیں اورقادیانیت کی ترویج کے لئے یہ ویب سائٹ بنائی گئی ہے۔
ہمارافرض ہے کہ سادہ لوح عوام کواس فرقہ کی سرگرمیوں سے واقف کرائیں۔
لنک یہ ہے۔
http://urdu/library/۔/index.html
[size=xx-large]



انتباہ: اس طرح کی کوئی بھی لنک نظر آئے الغزالی اراکین کی ذمہ داری ہے فورا انتظامیہ کو متنبہ کریں اور انتظامیہ کا فرض ہے ۔بغیر کسی تردد کے فورا حذف کردیں۔
 

محمد ارمغان

وفقہ اللہ
رکن
محترم قاسمی صاحب نے درُست فرمایا، کہیں ایسا نہ ہو کہ کوئی صرف دیکھنے کے لیے ہی ایسی سائٹ کھولے اور کوئی چیز اس کے ذہن کو متاثر کر جائے یا کوئی شبہ اس کے دِل میں ڈال دے ۔ ذریعہ تو ہم ہی بنیں گے اس بے چارے میں خرابی آنے کا، کیونکہ ان کا طریقۂ کار ہی ایسا ہے کہ عام بندہ اُس کی جانب مائل ہونا شروع ہو جاتا ہے۔
اللہ تعالیٰ اہلِ باطل کے جملہ شرور و فتن سے ہم سب کو محفوظ رکھے۔
 

جنید عمران

وفقہ اللہ
رکن
احمدقاسمی نے کہا ہے:
مفتی ناصرمظاہری نے کہا ہے:
ایک خطرناک لنک جس کانام نہایت شاندارہے مگراس کے کارکنان سب کے سب قادیانی ہیں اورقادیانیت کی ترویج کے لئے یہ ویب سائٹ بنائی گئی ہے۔
ہمارافرض ہے کہ سادہ لوح عوام کواس فرقہ کی سرگرمیوں سے واقف کرائیں۔
لنک یہ ہے۔
http://urdu/library/۔/index.html




انتباہ: اس طرح کی کوئی بھی لنک نظر آئے الغزالی اراکین کی ذمہ داری ہے فورا انتظامیہ کو متنبہ کریں اور انتظامیہ کا فرض ہے ۔بغیر کسی تردد کے فورا حذف کردیں۔



میں تو لینک دیکھ کر ہی سمجھ گیاتھا یہ شیطانی لینک ہے
 
Top