اصلاح کا آسان نسخہ

محمد ارمغان

وفقہ اللہ
رکن
میرے ایک مُحسن اللہ والے جو احقر کے ساتھ بہت محبت و شفقت والا معاملہ فرماتے ہیں، نے سالکین و متعلقین کے لیے چند اصلاحی پمفلٹس چھپوائے تقسیم کرنے کے لیے اور مجھے بھی تحفۃً بھیجے،جو بہت مفید ہیں اس لیےیہاں نقل کرتا ہوں تاکہ سب مستفید ہوں۔۔۔۔۔۔۔
اصلاح کا آسان نسخہ​
(منجملہ ارشادات عالیہ حکیم الامت مجدد الملت حضرت مولانا الشاہ محمد اشرف علی تھانوی نور اللہ مرقدہ)​
دو رکعت نفل نمازِ توبہ کی نیت سے پڑھ کر یہ دُعاء مانگو کہ:۔
’’اے اللہ! میں آپ کا سخت نافرمان بندہ ہوں۔ میں فرمانبرداری کا ارادہ کرتا ہوں مگر میرے ارادے سے کچھ نہیں ہوتا، اور آپ کے ارادے سے سب کچھ ہو سکتا ہے۔ میں چاہتا ہوں کہ میری اصلاح ہو مگر ہمت نہیں ہوتی۔ آپ ہی کے اختیار میں ہے میری اصلاح۔ اے اللہ! میں سخت نالائق ہوں، سخت خبیث ہوں، سخت گناہگار ہوں، میں تو عاجز ہو رہا ہوں، آپ ہی میری مدد فرمائیے۔ میرا قلب ضعیف ہے گناہوں سے بچنے کی قوت نہیں ہے، آپ ہی قوت دیجیے۔ میرے پاس کوئی سامانِ نجات نہیں، آپ ہی غیب سےمیری نجات کا سامان پیدا کر دیجیے۔ اےاللہ! جو گناہ میں نے اَب تک کیے ہیں، انہیں اپنی رحمت سے معاف فرمائیے، گو میں یہ نہیں کہتا کہ آئندہ ان گناہوں کو نہ کروں گا۔ میں جانتا ہوں کہ آئندہ پھر کروں گا، لیکن پھر عاف کروا لوں گا‘‘۔
غرض اِسی طرح سے روزانہ اپنے گناہوں کی معافی اور عجز کا اقرار، اپنی اصلاح کی دُعاء اور اپنی نالائقی کو خوب اپنی زبان سے کہہ لیا کرو۔ صرف دس منٹ روزانہ یہ کام کر لیا کرو۔ لو بھائی! دوا بھی مت پیو، بد پرہیزی بھی مت چھوڑو، صرف اس تھوڑےسے نمک کا استعمال سوتے وقت کر لیا کرو۔ آپ دیکھیں گےکچھ دِن بعد غیب سے ایسا ہو جائے گا کہ ہمت بھی قوی ہو جائے گی، شان میں بٹہ نہ لگے گا، دُشواریاں بھی پیش نہ آئیں گی۔ غرض غیب سے ایسا سامان ہو جائے گا کہ آپ کے ذہن میں بھی نہیں ہے۔
 
Top