لی سے متعلق ایک طالب علم کا دلچسپ واقعہ

مفتی ناصرمظاہری

کامیابی توکام سے ہوگی نہ کہ حسن کلام سے ہوگی
رکن
بلی سے متعلق ایک طالب علم کا دلچسپ واقعہ
فرمایا :کہ ایک طالب علم کتاب دیکھ رہے تھے اس میںہرہ کا لفظ آیا ہے انہوں نے اس کاترجمہ نیچے لکھ دیا،السِّنورپھر سوچاکہ شاید کوئی سنورکو نہ سمجھے اسلئے پھر اس کے آگے لکھا بالفارسیۃ گربہ پھر خیال کیا کہ شاید کوئی اسے بھی نہ سمجھے اسلئے آگے لکھا بالہندیہ بلی پھر خیال آیاکہ شایدکوئی لفظ بلی کو بھی نہ سمجھے اسلئے آگے لکھا صورتہ ہکذااورآگے بلی کی تصویر بنادی کہ اب تو سمجھ لیں گے کہ اس شکل کی ہوتی ہے ۔ (حسن العزیز )
(تہانوی)
 
Top