یا شیخ عبد القادر شیئا للّٰہ؟

مفتی ناصرمظاہری

کامیابی توکام سے ہوگی نہ کہ حسن کلام سے ہوگی
رکن
یا شیخ عبد القادر شیئا للّٰہ؟
ایک شخص یا شیخ عبد القادر شیئا للہ پڑھتے تھے میں نے کہا کہ جب شیخ نہ تھے تو لوگ کیا پڑھتے ہوں گے اور خود حضرت شیخ کیاپڑھتے تھے وہ چیز یقینااس سے بڑھ کر ہوگی جس کی بدولت حضرت غوث الاعظم ؒ اس مرتبہ کو پہنچے تو وہی کیوںنہ پڑھو۔درۃ المعارف میں لکھا ہے کہ میں ایک بار پڑھ رہا تھا یا شیخ عبد القادرشیئاللہ آواز آئی کہ کہہ یا ارحم الراحمین شئیاللہ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ یہ کلمہ کسی نے غلبہ حال میں کہاہوگا ،اصل تو اس کی یہ ہے اب وہ رائج ہوگیا یعنی بعضی باتیں رسم ہوگئیں اگرچہ ابتداء میں غلبہ ٔ حال میں صادرہوتی تھیںجیسے قیام مولود اس کی اصل بھی یہ معلوم ہوتی ہے کہ کسی مجلس میں اتفاقاًذکر شریف میں کسی کووجد ہوا اوروہ اس حالت میںکھڑے ہوگئے اوراس کے ساتھ دوسرے لوگ بھی کھڑے ہوگئے چونکہ امام غزالیؒ نے لکھا ہے کہ اگر کسی کووجد ہواوروہ کھڑاہوجائے تو سب کو کھڑے ہوجانا چاہیے تاکہ اس کو انقباض نہ ہو،اب وہ رسم ہوگئی اس کی نظیرسنی ہے کہ ایک دفعہ شاکر پاشاتر کی، ہندوستان آئے تھے ایک انجمن میں جلسہ ہوا ، ایک عربی شاعر نے سلطان کی مدح میں قصیدہ پڑھا جب اس میںسلطان کا نام آیا تو شاکر پاشا نام سنتے ہی مجنوںکی طرح کھڑے ہوگئے سب حکام وغیرہ بھی کھڑے ہوگئے بعض لوگ کہتے ہیں کہ ملائکہ کھڑے ہوئے تھے ،جواب یہ ہے کہ ولادت کے وقت کھڑے ہوئے تھے ، ذکرولادت کے وقت تونہیںکھڑے ہوئے ،علاوہ اس کے ہم کو توحضوراکے ساتھ تشبہ کی کوشش کرنی چاہیے ، سوولادت کے وقت توحضورا نے نزول فرمایا اورقیام مناسب ہے عروج کے، تو ذکر معراج کے وقت البتہ قیام زیادہ مناسب تھا بہ نسبت ذکرولادت شریفہ کے پھر یہ کہ ملائکہ کب بیٹھتے تھے جو کھڑے ہوگئے اس کاثبوت دینا چاہیے ۔​
 

محمد ارمغان

وفقہ اللہ
رکن
ماشآء اللہ۔
آج یہ فتنہ پھر بہت زور سے پھیلتا جا رہا ہے، کہیں کوئی ’’یا باہو“ کہیں کوئی ’’یا فرید“۔۔۔۔۔۔۔ وغیرہ ذکر کیا جاتا ہے اور بے شمار خرافات کی جاتی ہیں۔ اللہ محفوظ رکھے۔
 

محمد نبیل خان

وفقہ اللہ
رکن
اللہ کریم ہماری حفاظت فرمائے شرک اور شرک کے جراثیم سے آمین ۔
آج کے دور میں شرک و بدعت اتنے عام ہو گے ہیں کہ عام بندہ کے لئے انہیں پہچاننا مشکل ہو گیا ہے اور بدعات کو اس انداز میں پیش کیا جاتا ہے کہ مخاطب کو سنت کا شبہ ہو جا تا ہے اور وہ بدعت کو ہی سنت سمجھ کے ادا کرنا شروع کر دیتا ہے ۔ اللہ کریم حفاظت فرمائے آمین ۔ خاص کے وہ بہکاری اور ملنگ جو لمبے لمبے چولے پہن کر گلی محلوں میں ولی اللہ کے نام پر صدائیں لگاتے پھرتے ہیں جن کی وجہ سے کمزور اعتقاد عورتں گمراہ ہوجاتی ہیں اور شرک کو توحید اور بدعت کو سنت سمجھنے لگتی ہیں اور یہی شرک و بدعت کے جراثیم آہستہ آہستہ پورے خاندان میں منتقل ہو جاتے ہیں ۔
 

أضواء

وفقہ اللہ
رکن
اللهم احفظنا واحفظ بناتنا وشباب المسلمين ۔۔۔ احفظنا من كل بدعه او ضلاله .
 
Top