اقوال حضرت علی رضی اللہ عنہ

احمدقاسمی

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
اقوال حضرت علی رضی اللہ عنہ​

*زہد امید کا گھٹانا اور ایمان اخلاص عمل کا نام ہے ۔
*علم کا انجام ہلاکت ہے اور شہوتیں زہر قاتل اور مطلوب کا فوت ہو جانا دل کو جلانے والی حسرت ہے۔
* فکر سے حمکت پیدا ہو تی ہے ۔عبرت پکڑنے سے عصمت حاصل ہوتی ہے ۔
* گناہ پر جمے رہنا بڑا گناہ ہے اور سر کشی کی سزا بہت جلد مل جا تی ہے ۔
* ایثار اللہ کے بندوں کی خصلت اور احتکار ( غلہ روکنا) بد کاروں کی عادت ہے ۔
* حریص لالچی کبھی خوش نہیں ہوتا ۔
* حاسد کو کسی سے دوستی نہیں ۔ جھگڑالو کی رائے نہیں اور خائن سے کبھی وفا نہیں ۔
* تکبر عین حماقت اور فضول خرچی محتاجی کی علامت ہے ۔
*نجات ایمان کی رفیق ، فضیلت احسان کی ساتھی اور کمینگی منت رکھنے کی مصاحب ہے ۔
*گناہوں پر نادم ہونا ان کو مٹانا اور نیکیوں پر مغرور ہو نا ان کو بر باد کر دینا ہے ۔
* صلح حلم اور بر بادی کا ثمرہ ہے اور نرمی طبع صلح کی طرف پہنچاتی ہے ۔
* قدرے بھوک رکھنا ، کم کھانا نہایت سود مند دوا ہے اور شکم پُری سے بہت امراض پیدا ہو تے ہیں ۔
*استغفار گناہوں کی دوا، سخاوت کی شاخوں پر دہ پوشی کی علامت ہے ۔
*کرم وسخاوت نہایت بہترین خصلت اور ایثار اعلیٰ درجہ کی سخاوت ہے ۔
* نیکی کبھی فنا نہیں ہوتی اور برائی پر بد کار کو سزا ملتی اور رسوائی حاصل ہوتی ہے ۔
* اعمال نیت کا پھل اور عذاب وسزا برائیوں کا ثمرہ ہے ۔
* دنیا عقلوں کے پھسلنے کی جگہ ہے اور شہوتیں نادانوں کو اپنا غلام بنا لیتی ہیں ۔
* انصاف حکومت کی زینت اور معافی قوت واقتدار کی زکوٰۃ ہے ۔
* وعظ شفا دینے والی نصیحت اور غور وفکر ایک صاف آئینہ ہے ۔
* جلد بازی کامیابی سے باز رکھتی اور خدائے تعالیٰ کی نافر مانی قبولیت دعا کو روکتی ہے ۔
*جھگڑا برائی کا بیج اور نادانی تمام کاموں کو بگاڑنے والی ہے ۔
* نا امیدی آرام دینے والی آزادی اور برد باری نرم اور اچھی خصلت ہے ۔
*قناعت سے رہنا نہایت پُر لطف زندگی ہے اور غضب انسان کو طیش میں لاتا ہے ۔
* غور وفکر عقلوں کو صیقل کرنے والے اور حماقت فضول کاموں میں ڈالنے والی ہے ۔
*تواضع شرافت کی زکوٰۃ ، پر ہیز گاری نیکوئی کی کنجی ، اور تو فیق الٰہی تمام کامیبابی کا سر ہے ۔
*حسد بدن کو مٹاتا اور شریف آدمی حسد سے بیزار رہتا ہے ۔
* موتیں تمام آرزوؤں اور امیدوں کا خاتمہ کر دیتی ہیں اور لمبی لمبی امیدیں رکھنا جاہلوں اور نا دانوں کا کام ہے
 

مفتی ناصرمظاہری

کامیابی توکام سے ہوگی نہ کہ حسن کلام سے ہوگی
رکن
حضرت علی کاہرقول نہایت ہی ولولہ انگیز،بصیرت افروزاورایمان کوتازگی بخشتاہے۔کیاکوئی اسی موضوع پرکتاب مل سکتی ہے جس میں حضرت علی کے ملفوظات ہوں؟
 

مولانانورالحسن انور

رکن مجلس العلماء
رکن مجلس العلماء
حسد بدن کو مٹاتا اور شریف آدمی حسد سے بیزار رہتا ہے ۔
* موتیں تمام آرزوؤں اور امیدوں کا خاتمہ کر دیتی ہیں اور لمبی لمبی امیدیں رکھنا جاہلوں اور نا دانوں کا کام ہے
بہت زبردست اقوال زریں نقل فر ماے آپ نے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک کتاب ہے مخزن اخلاق اسمیں حضرت علی رضی اللہ کے اقوال درج ہیں
 

شکیل یونس

وفقہ اللہ
رکن
*
حسد بدن کو مٹاتا اور شریف آدمی حسد سے بیزار رہتا ہے ۔
* موتیں تمام آرزوؤں اور امیدوں کا خاتمہ کر دیتی ہیں اور لمبی لمبی امیدیں رکھنا جاہلوں اور نا دانوں کا کام ہے
بہت شکریہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
Top