مدینہ کی پھر یاد آنے لگی (عرفان محبت)

احمدقاسمی

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
مدینہ کی پھر یاد آنے لگی (عرفان محبت)

صبا مست ہو کر پھر آنے لگی
پیامِ محبت سنانے لگی

تصور میں کس کو یہ لانے لگی
مرے دل پہ بجلی گرانے لگی

مدینہ کی پھر یاد آنے لگی
جنونِ محبت بڑھانے لگی

وہ آٹھ آٹھ آنسو رلانے لگی
کہ پھر آگ دل میں لگانے لگی

کچھ اس طرح نغمے سنانے لگی
مجھے مرغِ بسمل بنانے لگی

مرے دل کی کھلیاں کھلانے لگی
کہ فصلِ بہاراں پھر آنے لگی

شرابِ تصور پلانے لگی
مجھے مست وبیخود بنانے لگی

دیوانہ مجھے پھر بنانے لگی
ہنسانے لگی اوررُلانے لگی

نہ جانے مجھے کیا دکھانے لگی
بہارِ قُبا یاد آنے لگی

میری تشنگی پھر بڑھانے لگی
مجھے یاد زمزم کی آنے لگی

یہ کس واسطے میں تڑپنے لگا
صدا کیا یہ کانوں میں آنے لگی

مسرت سے کیوں جھومنے میں لگا
یہ کیا مجھ کو مژدہ سنانے لگی

مبارک، مبارک، یہ امید وبیم
محبت کا نقشہ دکھانے لگی
پڑھوں کیوں نہ دل سے درورد وسلام
مجھے لذت دید آنے لگی​
 

فکری

وفقہ اللہ
رکن
مسرت سے کیوں جھومنے میں لگا
یہ کیا مجھ کو مژدہ سنانے لگی

مبارک، مبارک، یہ امید وبیم
محبت کا نقشہ دکھانے لگی
پڑھوں کیوں نہ دل سے درورد وسلام
مجھے لذت دید آنے لگی
 

شکیل یونس

وفقہ اللہ
رکن
اہمیت
مبارک، مبارک، یہ امید وبیم
محبت کا نقشہ دکھانے لگی
پڑھوں کیوں نہ دل سے درورد وسلام
مجھے لذت دید آنے لگی
 

بنت حوا

فعال رکن
وی آئی پی ممبر
مسرت سے کیوں جھومنے میں لگا
یہ کیا مجھ کو مژدہ سنانے لگی

مبارک، مبارک، یہ امید وبیم
محبت کا نقشہ دکھانے لگی
پڑھوں کیوں نہ دل سے درورد وسلام
مجھے لذت دید آنے لگی​
 
Top