مقامِ محمد صلی اللہ علیہ وسلم سوائے اللہ کے کوئی نہیں جانتا

محمد ارمغان

وفقہ اللہ
رکن
فقیہ العصر شیخ الاسلام حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی صاحب مدظلہ فرماتے ہیں کہ:۔

غالب اگرچہ آزاد شاعر تھا، لیکن بعض شعر ایسے کہے ہیں کہ وہ سکتا ہے کہ اسی پر اللہ تعالیٰ اس کی مغفرت فرمادیں۔ ایک شعر اس نے بڑا اچھا کہا ہے، وہ یہ کہ۔۔۔۔۔۔۔
غالب ثنائے خواجہ بہ یزداں گزاشتم
کاں ذات پاک مرتبہ محمد دان محمد است

(صلی اللہ علیہ وسلم)
یعنی غالب! ہم نے حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کی تعریف کا معاملہ تو اللہ تعالیٰ ہی پرچھوڑ دیا ہے، اس لیے کہ ہم لوگ کتنی بھی تعریف کریں مگر سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم کے احسانات کا دسواں حصہ بھی ادا نہیں کر سکتے۔ اس لیے کہ اللہ تعالیٰ ہی کی ذات ایک ایسی ہے جو محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے مرتبے کو جانتی ہے۔ ہم اور آپ ان کے مرتبے کو جان بھی نہیں سکتے۔
صلی اللہ علیہ وسلم، صلی اللہ علیہ وسلم، صلی اللہ علیہ وسلم
 
Top