مسلماں ہے تو دہشت گرد تو ہو ہی نہیں سکتا
مسلم جن کا ایماں ہے خطا ہرگز نہیں کرتے
سیاست کی ادا دیکھو کہ خود ان کے اشاروں پر
جو ہے مشکوک ان سے بس انہیں پر شک نہیں کرتے
اگر ہو جنگ نفرت سے محبت جیت جاتی ہے
دلوں میں حوصلہ کم ہو تو دہشت جیت جاتی ہے
ملن کی آرزوں میں اگر ہو شمس سی گرمی
تو پھر فرعون بھی آئے صداقت جیت جاتی ہے