ابوریحان البیرونی

مفتی ناصرمظاہری

کامیابی توکام سے ہوگی نہ کہ حسن کلام سے ہوگی
رکن
ابوریحان البیرونی
مسلمان علماء میں ابوریحان البیرونی علم مباحثہ کا زبردست عالم شمار ہوتاہے ہندولوگ اپنی مذہبی کتابوں کو دوسروں سے بے حد چھپاتے تھے لیکن البیرونی کے حافظ سے سنسکرت کاایک لفظ بھی بچ کرنہ جاسکا وہ سنسکرت کی کتابیں پنڈتوں سے سنتا اور ان کو یادکر لیتا اس نے خود اعتراف کیاہے کہ میں نے ہندئوں کے پرانوں میں سے زبانی جن پرانوں کوسیکھا وہ حسب ذیل ہیں:
’’اوپران، اوت پران، اسکندپران، باپوپران، بامن پران، برہم پران ، برانند پران، بشن پران، پرائون پران، تارکش پران، سانپ پران، سوم پران، کورم پران، مچھ پران، مارکند پران، نند پران، نرسنگہ پران، ہیش پران‘‘ (ایضاً)
 
Top