سبزچائےآنکھوں کی بیماریاں کم کرتی ہے

اسداللہ شاہ

وفقہ اللہ
رکن

طبی ماہرین نے ایک دفعہ پھر سبزچائے کی افادیت کو تسلیم کرتے ہوئے اس کو دانتوں اور آنکھوں کیلئے مفید قرار دے دیا ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق دن میں ایک کپ سبز چائے پینے سے دانتوں کی بیماریاں ختم ہوجاتی ہیں تو دوسری تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ آنکھوں کی بیماری ’’گولوکوما‘‘موتیا کے مضراثرات کو زائل کرنے میں سبز چائے مجرب ثابت ہوئی ہے۔ دانتوں سے متعلق تحقیق کولمبیا یونیورسٹی کے پروفیسر الفریڈو موریب نے مکمل کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ سبز چائے بغیر چینی کے استعمال کرنی چاہیئے تاکہ یہ دانتوں میں پلنے والے خطرناک بیکٹیریا کو ختم کرسکے۔ دوسری تحقیق میں اسی نوعیت کے نتائج سامنےآئے ہیں جن میں بتایا گیا ہے کہ سبز چائے جسم میں زہریلے مادوں کو ختم کرتی ہے اور ان زہریلے مادوں کی وجہ سے آنکھوں کے عضلات میں خرابیوں سے موتیا اور دیگر بیماریاں لاحق ہوجاتی ہیں۔ اس تحقیق کو پروفیسر جائی پیوئی پانگ نے مکمل کیا۔ اس تحقیق میں انہوں نے سبز چائے کے ہمراہ وٹامن سی ، وٹامن ای، لیوٹائن اور زیکستھان مادوں پر بھی تحقیق کی ۔ لیبارٹری تجربات کے بعد معلوم ہوا کہ سبز چائے کے اثرات اس سے زیادہ بہتر ہیں۔
 

مفتی ناصرمظاہری

کامیابی توکام سے ہوگی نہ کہ حسن کلام سے ہوگی
رکن
سبزچائے استعمال سے خون کی بڑھتی ہوئی شکر کم ہوتی ہے اس طرح ذیابیطس کے مریض اس سے اپنی شوگر کنٹرول میں کرسکتے ہیں کیونکہ سبز چائے چربی کو جلا کر خون میں شکرکی مقدار کو بھی کم کردیتی ہے۔تجربات سے ثابت ہوا ہے کہ سبز چائے کا استعمال ہائی بلڈ پریشر سے محفوظ رکھ سکتا ہے۔
دنیا بھر میں چائے بنانے کے مختلف طریقے ہیں۔ انہی میں ایک سبزچائے (Green Tea )بھی ہے اگرچہ عام چائے کے فوائد و نقصانات عموماً ہمارے سامنے مختلف مضامین اور طبی مطالعات کی شکل میں آتے رہتے ہیں تاہم سبزچائے کو ہمیشہ سے ہی طبی فوائد کی حامل چائے قرار دیا جاتا ہے۔
امریکہ کے چند ڈاکٹروں نے طویل تحقیق کے بعد ایک ایسی کریم تیار کرنے کا دعویٰ کیا ہے جو کہ انسان کو جلد کے کینسر سے بچانے کے لیے نہایت مفید پائی گئی ہے۔ اگرچہ یہ کریم جدید طبی تقاضوں کے مطابق تیار کی گئی ہے لیکن حیرت اور دلچسپی کی بات، ڈاکٹرو ں کا یہ کہنا ہے کہ اس کریم کی تیاری میں استعمال کیا گیا بنیا دی مادہ سبز چائے کی پتیوں سے حاصل کیا گیا ہے۔ معالجین کا کہنا ہے کہ سبز چائے اپنے عمل تکسید کی بدولت کینسر سے بچاﺅ کی خاصیت رکھتی ہے اور اس میں شامل ایک کیمیائی مادہ جسے Polyphenols کہا جاتاہے‘ کریم میں بنیادی طور پر شامل کیا گیا ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق Polyphenols سبز چائے میں شامل ہوتا اور اس میں یہ خاصیت پائی جاتی ہے کہ وہ جلد کے کینسر کا سبب بننے والے خلیوں کی افزائش کا راستہ روک کر اس خطرناک مرض سے بچا جاسکتا ہے۔ کریم میں سبزچائے کے اس مادے کی خاصیت سے ہی فائدہ اٹھایا گیا ہے۔
معالجین کہتے ہیں کہ سبز چائے کے عمل تکسید کی خاصیت کے باعث اس کے پینے سے جسم کا میٹابولک سسٹم تیز ہوجاتا ہے اور اس کے نتیجے میں جگر کا نظام بہت بہتر طریقے سے اپنی کارکردگی سر انجام دینے لگتا ہے۔
موٹے لوگوں پر لی گئی ایک امریکی تحقیق سے یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ زائد وزن کے حامل وہ لوگ جنہیں کسی بھی قسم کی ورزش، ادویات اور خوراک میں کمی نے کوئی اثر نہیں کیا۔ سبزچائے کے کپ نے یہ مشکل حل کردی۔ تحقیق کے دوران صرف چند ماہ تک دن میں تین بار سبز چائے پینے سے موٹے لوگوں کے وزن میں نہ صرف کمی آئی بلکہ ان کی جسمانی چستی میں کافی حد تک اضافہ ہوا۔ تحقیق کے مطابق دن میں تین بار سبز چائے کا استعمال کرنے سے جسم میں موجود 200 اضافی کیلوریز کو جلا کر ختم کیا جاسکتا ہے۔ سبزچائے کے استعمال سے خون کی بڑھتی ہوئی شکر کم ہوتی ہے اس طرح ذیابیطس کے مریض اس سے اپنی شوگر کنٹرول میں کرسکتے ہیں کیونکہ سبز چائے چربی کو جلا کر خون میں شکرکی مقدار کو بھی کم کردیتی ہے۔ ذیل میں مختلف جسمانی امراض میں سبز چائے کی اثرانگیزی کے خواص بیان کیے جا رہے ہیں۔
(عبقری)
 

مفتی ناصرمظاہری

کامیابی توکام سے ہوگی نہ کہ حسن کلام سے ہوگی
رکن
سبزچائے کے کرشمے(گزشتہ سے پیوستہ)
ہائی بلڈ پریشر
: بلڈ پریشر آج کل ایک نہایت عام اور خطرناک مرض ہے جو ذہنی دباﺅ اور تشویش حد سے بڑھ جانے کے سبب لاحق ہوتا ہے معالجین کہتے ہیں کہ ہائی بلڈپریشر ذہنی دباﺅ کی صورت میں گردے میں موجود ایک کیمیائی مادے کے ذریعے پیدا ہوتا ہے جسے (ACE ) کہا جاتا ہے۔ ہائی بلڈ پریشر کے دوران دی جانے والی ادویات ACE کا راستہ بلاک کر دیتی ہیں۔ یوں بلڈپریشر آہستہ آہستہ معمول پر آنے لگتا ہے۔ معالجین کا کہنا ہے سبزچائے میں ACE کا راستہ روکنے کا جزوقدرتی طور پر موجود ہے۔ لہٰذا تجربات سے ثابت ہوا ہے کہ سبز چائے کا باقاعدہ استعمال انسان کو ہائی بلڈ پریشر سے محفوظ رکھ سکتا ہے۔(عبقری)
 

مفتی ناصرمظاہری

کامیابی توکام سے ہوگی نہ کہ حسن کلام سے ہوگی
رکن
سبزچائے کے کرشمے(گزشتہ سے پیوستہ)

ذیابیطس
جب ہم کھانا کھاتے ہیں تو جسم میں Amylase جو کہ دراصل ایک انزائم ہے فوراً اپنا کام شروع کردیتا ہے اور یہ خورا ک میںشامل نشاستے کو فوری طور پر شکل میں تبدیل کرنا شروع کردیتا ہے یہ شکل جسمانی توانائی میں رفتہ رفتہ تبدیل ہونا شروع ہوجا تی ہے تاہم ذیابیطس کے مریضو ںمیں یہ ان کے خون میں شامل ہونے لگتی ہے جو کہ صحت کے لیے نہایت نقصان دہ ہے۔ معالجین کا کہنا ہے کہ اگر سبزچائے استعمال کی جائے تو کھانے کے دوران Amylase کے عمل کو درست بنایا جاسکتا ہے جس سے خون میں شکر کی مقدار کم ہوسکتی ہے تحقیق کے مطابق روزانہ ایک کپ سبز چائے کا استعمال اس کی رفتار کو 87 فی صد کم کرسکتا ہے۔
عبقری
 

مفتی ناصرمظاہری

کامیابی توکام سے ہوگی نہ کہ حسن کلام سے ہوگی
رکن
سبزچائے کے کرشمے(گزشتہ سے پیوستہ)
کینسر
سبزچائے کے کیمیائی تجزیے میں یہ ثابت ہوچکا ہے کہ اس میں شامل کیمیائی عنصر جسے EGOG بھی کہا جاتا ہے خون میں نئے ذرات پیدا کر تاہے اس وجہ سے جسم میں کینسر اور ٹیو مر پنپ نہیں سکتا۔
 

مفتی ناصرمظاہری

کامیابی توکام سے ہوگی نہ کہ حسن کلام سے ہوگی
رکن
ہمارے یہاں ہندوستان میں چائے درآمداوربرآمدآسام اورکرناٹک میں ہوتی ہے آسام میں ہماراکوئی جاننے والانہیں ہے اورکرناٹک میں میری کوئی سننے والانہیں ہے۔؟
 

مفتی ناصرمظاہری

کامیابی توکام سے ہوگی نہ کہ حسن کلام سے ہوگی
رکن
سبزچائے کے کرشمے(گزشتہ سے پیوستہ)
ایک حالیہ تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ سبز چائے کا روزانہ ایک کپ پینے سے دانتوں کے امراض سے محفوظ رہا جاسکتا ہے ? ماہرین کا کہنا ہے کہ سبز چائے میں پائے جانے والے ’اینٹی مائکروبیئل مالیکولز‘ دانتوں کی حفاظت کے علاوہ مسوڑھوں کو بھی صحت مند بناتے ہیں ? اس کے علاوہ سبز چائے کھانا ہضم کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہے۔
عکاشہ کی ڈائری سے
 

مفتی ناصرمظاہری

کامیابی توکام سے ہوگی نہ کہ حسن کلام سے ہوگی
رکن
[size=xx-large]خاص طور پر دماغ کي شريان پھٹنے اور دل کے دورے کے احکامات کم ہو جاتے ہيں? ا سکول آف پبلک ہيلتھ ايٹ سٹرين يونيورسٹي وليسٹرن آسٹريليا ميں ہونے والي اس تحقيق کے پروفيسر کولين بينيس کے مطابق جو لوگ دن ميں ايک مرتبہ سبز چائے کا ايک کپ پيتے ہيں وہ عارضہ قلب سے کافي حد تک محفوظ ہو جاتے ہيں?
اس تحقيق کے طبي ماہرين نے مطابق ديگر مشروبات سے سبز چائے کا استعمال کہيں بہتر ہے[/size
بحوالہ:http://www.ijunoon.com/
 

مفتی ناصرمظاہری

کامیابی توکام سے ہوگی نہ کہ حسن کلام سے ہوگی
رکن
سبزچائے پینے سے زیادہ کیلوریز جلانے میں مدد ملتی ہے، امریکی تحقیق

گرمیوں کے موسم میں ہر چیز ہلکی پھلکی اچھی لگتی ہے ، کھانا ، لباس ، ماحول ، چائے۔غرض ہر وہ چیز اچھی لگتی ہے جو طبیعت پر بھاری نہ ہو،سبزچائے بھی ایسا ہی مشروب ہے ، جو ذائقے میں اچھا اور صحت کے لیے انتہائی مفید ہے۔

سبز چائے لیموں اور شہد کے ساتھ انتہائی خوش ذائقہ لگتی ہے۔

نئی تحقیق کے مطابق سبز چائے ڈائٹ کرنے والوں کے لیے بھی بہت فائدے مند ہوتی ہے۔

امریکن جرنل آف کلینکل نیوٹریشن میں شائع ہونے والی ایک ریسرچ رپورٹ کے مطابق وہ افراد جو اپنی روزمرہ کی خوراک میں سبز چائے کا استعمال کرتے ہیں ، انہیں زیادہ کیلوریز جلانے میں بھی بہت مدد ملتی ہے۔

نہ صرف یہ بلکہ سبز چائے فوڈ پوائزننگ اور دانتوں میں پلاک کا سبب بننے والے بیکٹیریا کے خلاف بھی مزاحمت کرتی ہے۔گرما گرم سبز چائے کیلوریز جلاتی ہے،تو آئس سبز چائے گرمیوں کے موسم میں ٹھنڈک کا احساس دلاتی ہے۔

طبی ماہرین کاکہناہےکہ وزن کم کرنے کیلئے سبز چائے انتہائی مفید ہے۔ اگرآپ وزن کم کرنا چاہتے ہیں تو نہ آپ کو تھکا دینے والی ورزشیں کرنے کی اور نہ ہی آپ کو ڈائٹنگ کے نام پر بھوکا رہنے کی ضرورت ہے۔

ماہرین صحت کاکہناہے کہ وزن کم کرنے کیلئے گرین ٹی کااستعمال انتہائی مفید ہے۔اسے عام چائے کے مقابلے میں اپنی عادت بنا لینا چاہیئے۔

سبز چائے سے آپ کادوران خون بھی معمول پر رہے گا۔ماہرین کایہ بھی کہناہے کہ چین میں گذشتہ چار ہزار سال سے سبز چائے کو مختلف بیماریوں کے علاج کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے۔
__________________
 
Top