پوچھا گیا / کہا گیا

سیفی خان

وفقہ اللہ
رکن
پوچھا گیا / کہا گیا

> پوچھا گیا : سب سے زیادہ آلو کہاں ہوتا ہے ؟
>> کہا گیا : سموسے میں !

> پوچھا گیا : اکبرؔ بادشاہ کی وفات کے بعد کیا ہوا؟
>> کہا گیا : اُسے بڑی شان و شوکت سے دفن کیا گیا۔

> پوچھا گیا : ہمارے ملک میں سب سے پہلے سرنگ کس نے بنائی؟
>> کہا گیا : چوہوں نے!

> پوچھا گیا : بتاؤ بیٹے ، دنیا چپٹی ہے یا گول ؟
>> کہا گیا : میرے والد تو کہتے ہیں کہ دنیا '' چار سو بیس '' ہے !

> پوچھا گیا : دھوبی جی ، آج اپنے گدھے کو اتنے اہتمام سے کیوں نہلا رہے ہو؟
>> کہا گیا : آج میرے گدھے کی شادی ہے۔
پوچھا گیا : ارے واہ ، تو پھر ہمیں کیا کھلاؤ گے ؟
کہا گیا : جو دولہا کھائے گا ، وہی کھا لینا۔

> پوچھا گیا : کیوں بھائی ، تمہارے سر کے سارے بال سفید ہو گئے ہیں، لیکن داڑھی ابھی تک کالی ہے ،
اس کی بھلا کیا وجہ ہے ؟

>> کہا گیا : داڑھی ، سر کے بالوں سے بیس سال چھوٹی ہے !

> پوچھا گیا : پنکی ، مجھے یقین ہے تم نے برسات کی ان چھٹیوں میں وقت ضائع نہیں کیا ہوگا۔
>> کہا گیا : جی ہاں مِس ! میں باقاعدگی سے نماز پڑھتی تھی اور اللہ تعالیٰ سے دعا مانگتی تھی۔
پوچھا گیا : شاباش بیٹی ، ویسے تم کیا دعا مانگتی تھیں ؟
کہا گیا : بس یہی کہ یہ بارش کبھی نہ رُکے !

> پوچھا گیا : کیوں میاں مچھر ، تمہاری ڈیوٹی تو رات کو ہوتی ہے ، پھر اِس وقت دن میں کیسے؟
>> کہا گیا : وہ کیا ہے کہ جی ، آج میں اووَر ٹائم کر رہا ہوں۔

> پوچھا گیا : مجھے یاد نہیں کہ تم نے کبھی کوئی ایسا کام بھی کیا ہو جس سے میرا سر اونچا ہوا ہو۔
>> کہا گیا : ابو جی ، ذرا یاد کیجئے ، ایک دن میں نے آپ کے سر کے نیچے تکیے لگائے تھے!
 
Top