اپنے لیپ ٹاپ کو وائی فائی ہاٹ سپاٹ بنائیں۔

پیامبر

وفقہ اللہ
رکن
اگر آپ کے پاس وائی فائی انیبلڈ لیپ ٹاپ، انٹرنیٹ کنیکشن ہو تو آپ کو الگ سے فائی راؤٹر خریدنے کی ضرورت نہیں۔ آپ اسی لیپ ٹاپ کو وائی فائی راؤٹر کی طرح استعمال کرسکتے ہیں۔ اور دیگر وائی فائی انیبلڈ ڈیوائسز میں انٹرنیٹ فل اسپپیڈ کے ساتھ استعمال کرسکتے ہیں۔
یہ کا ہم ایم ایس ڈاس میں کچھ کمانڈز لکھ کر کرتے تھے، لیکن سوفٹویئرز بھی موجود ہیں، آج میں آپ کے ساتھ ایسا ہی ایک سوفٹویئر شیئر کرنا چاہتا ہوں۔ اس سوفٹ کا نام کنیکٹِفائی ہے۔
اس کی ویب سائٹ پر فی ٹرائل کا لنک موجود ہے وہاں سے ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں، یا پھر فل ورژن کے لیے کہاں جانا ہے، یہ آپ جانتے ہیں ۔

اب طریقہ کار کی طرف آتے ہیں۔
أول انسٹالیشن کرنی ہے، جو یقیناً آپ کرلیں گے۔
اسے رن کرلیں۔
یہ ٹاسک بار میں ظاہر ہوجائے گا۔
وہاں یہ سیٹنگز کرلیں۔
YourLappiAsWifiHotspot.png


جب کنیکشن مکمل ہوجائے تو یہ ٹیب کھل جائے گا۔ یہاں کلائینٹس کی تفصیل آرہی ہوگی، کہ کون کون آپ کے لیپ ٹاپ سے کنیکٹڈ ہے۔
YourLappiAsWifiHotspot1.png


دوسری ڈیوائس میں کنیکٹ ہوجائیں، پاسورڈ اینٹر کریں اور انٹرنیٹ کے مزے لوٹیں۔ یی هااااا

YourLappiAsWifiHotspot2.png
 

ذیشان نصر

وفقہ اللہ
رکن
بہت اچھی شیئرنگ ہے پیامبر بھائی۔۔۔
اگر کسی فل ورژن سوفٹ وئیر کر لنک بھی عنایت فرما دیں تو سونے پر سہاگے والی بات ہو جائے۔۔۔!
 

پیامبر

وفقہ اللہ
رکن
ذیشان نصر نے کہا ہے:
بہت اچھی شیئرنگ ہے پیامبر بھائی۔۔۔
اگر کسی فل ورژن سوفٹ وئیر کر لنک بھی عنایت فرما دیں تو سونے پر سہاگے والی بات ہو جائے۔۔۔!

ذیشان بھائی در اصل فورم کے قوانین میں پائریٹڈ ورژنز شیئر نہ کرنا شامل ہے۔ اس لیے ڈائریکٹ لنک دیا ہے۔
 
Top