DVD روم

سٹیٹس
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔

محمدداؤدالرحمن علی

خادم
Staff member
منتظم اعلی
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

@[پیامبر] بھائی گزشتہ دن میں ایک ڈی وی ڈی روم لایا تھا۔ پکچر ملاحظہ فرمائیں۔ کمپنی یہی ہے۔ البتہ ڈیزائن میں تھوڑا سا فرق ہے۔


dvd_rom_bluray.jpg


اب اس میں میرے پاس ونڈو ڈی وی ڈی چلتی ہے۔ اس کے علاوہ وی سی ڈی چلتی ہے۔ ویڈیو ڈی وی ڈی نہیں چلتی۔

یہ دیکہ لیں یہاں ڈی وی ڈی لکھا ہوا آرہا ہے۔ اس ٹائم ڈی وی ڈی ڈالی ہوئی ہے لیکن نہیں چل رہی


a0yJ3Ux.png


اب میں نے سی ڈی ڈالی تو جھٹ سے یہ سب آگیا یعنی ایک ونڈا کھل گئی جو واضع کر رہی ہے۔ کہ سی ڈی چل گئی ہے

AKbflGx.png


آپ کے حکم پر پکچرز لگا دیں ہیں۔ اب بتائیں مجھے کیا کرنا ہے۔
 

پیامبر

وفقہ اللہ
رکن
1 - کیا آ نے ایک زیادہ ڈی وی ڈیز چیک کی ہیں؟
ہوسکتا ہے ڈی وی ڈی ونڈوز والی ٹھیک ہو۔ اور دوسری جو آپ لگارہے ہیں، اس پر اسکریچز ہوں۔
اور یہ بھی وجہ ہوتی ہے کہ اگر ڈو وی ڈی ڈسک زیادہ اسپیڈ کے ساتھ برن کی جائے تو کم اسپیڈ والے ڈی وی ڈی روم اسے نہیں پڑھیں گے۔
مثلآ اگر ایک ڈی وی ڈی 24x سپیڈ پر بنائی گئی ہے، اور آپ کی ڈی وی 8x ہے، تو آپ کا ڈی وی ڈی روم اسے نہیں چلائے گا۔
تو آپ ڈی وی ڈی روم پر اور سی ڈی پر سپیڈ بھی دیکھ لیں، کہ کتنی ہے۔
ڈی وی ڈی بلینک بھی ہوسکتی ہے۔ بہر حال آپ دوسری ڈی وی ڈیز لگاکر دیکھیے۔ پھر بتائیے۔
سی ڈی اس لیے اٹھارہا ہوگا کہ بہر حال ہر سی ڈی ڈسک کو ہر ڈی وی ڈی روم اٹھالیتا ہے۔
 

ابو دجانہ

وفقہ اللہ
رکن
ویسے۔۔ایک “شبہہ“ تو میرا بھی دور کیجئے۔۔۔
۔۔
کیا آپ جو ڈی وی ڈی چلانے چاہتے ہیں۔۔ وہ ویڈیو ڈی وی ڈی ہے۔۔یا پھر۔۔۔ کوئی ڈیٹا ڈی وی ڈی۔۔
۔
کیوں کہ ویڈیو ڈی وی ڈی کے لئے۔۔ الگ۔۔ سافٹ ویئر استعمال ہوتے ہیں۔۔۔
۔
اور باقی جو باتیں۔۔ پیامبر بھائی نے کہیں ہیں۔۔ اس پر زرا۔۔ غور فرمائیں۔۔
۔
۔:)
 

محمدداؤدالرحمن علی

خادم
Staff member
منتظم اعلی
السلام علیکم

ابو دجانہ بھائی مجھے کچھ سمجھ نہیں آرہی تھی ۔ بس ہم نے ڈی وی ڈی لانے کا حکم صادر کیا تھا۔ جو 4 گھنٹون بعد مجھے مہیا کردیا گیا۔ اصل میں والد صاحب کی کتاب جو لکھ رہے ہیں وہ کمیوز ہو رہی ہے۔ اس کا کچھ ڈیٹا ہم نے ڈی وی ڈی میں رکھا ہوا ہے۔ جب مجھے اس کی ضرورت پڑتی تھی۔ تو مجھے مارکیٹ جانا پڑتا تھا۔ تو کافی مشکل کا سامنا کرنا پڑرہا تھا۔ وہ ڈی وی ڈی صرف وینڈو ڈی وی ڈی اٹھا تا تھا۔ اور کوئی نہیں۔ بس ہمیں غصہ آیا۔ اور ہم نے ڈی وی ڈی نکال کر۔ سیدھا دیوار سے سپرد کردیا۔ دیوار نے دوبارہ ہمارے سر پے دے مارا۔ ہم بال بال بچ گئے۔ یکدم ہمارے دماغ نے ایک صلاح دی۔ اس کو ختم ہی کردو نہ رہے گا بانس نہ بجے گی بانسری ۔ لو جی اس ڈی وی ڈی کو ہم نے دل تھام کر آنکھوں میں آنسوں لا کر سپرد خاک کردیا ہے۔ اب سکون ہی سکون ہے۔ اس کے بعد ہم خود بہ نفس نفیس لاہور کی مارکیتوں کا دورہ کیا۔ الحمداللہ اب میری پریشانی حل ہو چکی ہے۔

آپ سب احباب کا شکریہ کہ جہنوں نے میری رہنمائی کی ۔ خاص کر پیامبر بھائی کا مشکور ہوں۔ جنہوں نے میری داستان غم موبائل پر سنی ۔ اور میرے زخموں پر مرہم رکھا۔ اور ذیشان بھائی کا بھی مشکور ہوں جنہوں نے موبائل پر ہماری داستان غم پورا آدھ گھنٹہ سنی ۔ اس کے بعد مشورہ عنیات فرمایا۔ آخر میں استاجی کا بھی مشکور ہوں جنہوں نے۔ اپنے حسین جمیل مشورہ سے نوازا۔ جزاک اللہ احسن الجزا
 
سٹیٹس
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔
Top