کافی کا سفر

احمدقاسمی

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
کافی کا سفر​

کافی کی بابت دلچسپ امر تو یہ ہے کہ یہ پُر لطف گرم مشروب یورپی ممالک میں ہمیشہ سے معروف ہے ۔ عشروں بعد ایشائی ممالک نے کافی کی روایت اپنائی تا ہم یہ کم ہی لوگ جانتے ہیں کہ کافی کا آبائی وطن ایتھوپیا ہے ۔جس کی صحرائی زمین میں پہلی دفعہ یہ پودا دیکھا گیا ۔افریقہ سے یمن لایا گیا ،یمن میں کا فی کے پودے کی مختلف مراحل میں کا شت ہوئی تاہم ترکی وہ ملک ہے جہاں پہلی مرتبہ کافی بینز کو پکا کر سفوف کی شکل میں تیار کیا گیا جسے اطالوی سیاحوں نے بہت سراہا ۔اطالوی سیاحوں کے ذریعہ کافی یورپ پہنچی ،مغرب کے بہت گرم علاقوں میں کافی کی تجرباتی کاشت کی جانے لگی۔ یہ سیاہ مائع محفلوں میں پسند کیا جانے لگی۔ اور سرد مملک کی ضرورت بن گئی جسے کافی کا نام دیا گیا ۔کہاجاتا ہے کہ برازیل میں کافی سترہ سو ستائیس میں متعارف ہوئی ۔وہاں سے لاطینی امریکہ، کینیا اور تنزانیہ میں بر آمد کی جانے لگی ۔لیکن موجودہ دور میں برازیل واحد ملک ہے جہاں کافی کی پداوار سب سے زیادہ ہے ۔ایک جائزہ کے مطابق صرف ایک سال میں یہاب ایک بلین کلو گرام سے زائد کافی کا شت ہوتی ہے۔
 
Top