امام حرم سعد بن سعید الغامدی

مبصرالرحمن قاسمی

وفقہ اللہ
رکن

شیخ سعد بن سعید بن سعد الغامدی سال 1387ھ مطابق 1967ء میں سعودی عرب کے شہر دمام میں پیدا ہوئے۔سال 1410ھ میں امام محمد بن سعود اسلامی یونیورسٹی احساء کے شریعہ فیکلٹی سے تخصص اصول دین میں بی اے کیا، سال 1415ھ میں حفظِ قرآن کی تکمیل کی اور سال 1417ھ میں بروایت حفص قراءت وتجوید کی سند حاصل کی۔
شیخ غامدی نے سال 1411ھ میں بحیثیت مدرس میدان عمل میں قدم رکھا اور چار برس تک اس پیشے سے منسلک رہے، پھر سال 1416ھ سے 1423 ھ تک تعلیم اسلامی سبجیکٹ کی تیاری کے نگراں رہے۔
دیگر عہدے اور مناصب:
آپ مرکز امام شاطبی برائے قرآن کریم دمام کے نگران عام ، مرکز منارالھدی برائے شرعی اور تعلیمی ورکشاپ کے نگران عام،دمام میں واقع جامع یوسف بن احمد میں امام وخطیب اوردمام سماجی کمیٹی کے رکن ہیں۔
آپ نے آسٹریا، امریکا اور برطانیہ سمیت خلیجی ملکوں بحرین اور کویت کی بڑی بڑی مساجد میں امامت کی۔آپ کی عالمی مقبولیت کے بعد سال 1430ھ میں شاہی فرمان کی رو سے مسجد نبوی میں تراویح کی امامت کے لیے آپ کا تقرر ہوا۔
سال 1417ھ میں آپ کی آواز میں مرتل قرآن کریم منظر عام پر آیا۔آپ نے ’’اہل قرآن کے نام ایک پیغام‘‘ اذکار، رقیہ شرعیہ ، متن الجزریہ ومتن تحفۃ الأطفا ل وغیرہ کتابیں لکھیں۔
 
Top