ایمان، یقین اور امید

بنت حوا

فعال رکن
وی آئی پی ممبر
ایمان، یقین اور امید

شہر کے سارے لوگوں نے خشک سالی سے گھبرا کر نماز استسقاء پڑھنے کی ٹھانی۔ نماز کیلئے مقررہ وقت پر سب ایک جگہ جمع ہوئے۔ صرف ایک شخص ایسا تھا جو گھر سے چھتری بھی اپنے ساتھ لایا تھا۔
اس کو ایمان کہتے ہیں

♥♥♥

اپنے اندر ویسا احساس پیدا کیجیئے جیسا ایک سال کے بچے کے اندر پایا جاتا ہے۔ اُسے آپ آسمان کی طرف اچھالتے ہیں مگر وہ ہنس رہا ہوتا ہے۔ کیونکہ وہ جانتا ہے کہ آپ اُسے کبھی بھی نہیں گرنے دیں گے اور واپس مضبوطی سے تھام لیں گے۔
اس کو یقین کہتے ہیں

♥♥♥

روزانہ رات کو سوتے ہوئے ہمارے پاس اس بات کا کوئی ضمانت نہیں ہوتی کہ کل کا سورج دیکھنے کیلئے زندہ جاگیں گے بھی کہ نہیں۔ لیکن اسکے باوجود بھی آنے والے دن کیلئے ایک منصوبہ بنا کر سوتے ہیں۔
اس کو امید کہتے ہیں​
 
Top