سی ایس ایس کے بارے میں معلومات درکار ہیں۔۔۔

طارق راحیل

وفقہ اللہ
رکن
سی ایس ایس جو کہ پاکستان میں مقابلے (COMPETITION) کا امتحان ہے۔
میں اس کے بارے میں جاننا چاہتا ہوں۔ اگر کسی دوست نے سی ایس ایس کی تیاری کی ہے یا پھر امتحان دیا ہے تو وہ بہتر معلومات دے سکتا ہے۔
دراصل میں جاننا چاہتا ہوں کہ یہ کیسے اور کب ہوتا ہے؟
پیپر کس طرز کے ہوتے ہیں اور کتنے ہوتے ہیں؟
کس زبان میں ہوتا ہے (انگلش یا اردو)؟
قابلیت کہاں تک ضروری ہےاور جنرل نولیج کہاں تک دیکھا جاتا ہے؟
عمر کتنی ہونی چاہئے۔ اور باقی ضروری معلومات۔۔۔
 

فاطمہ طاہرہ

وفقہ اللہ
رکن
پیپر کس طرز کے ہوتے ہیں اور کتنے ہوتے ہیں؟
اس میں دو گروپس کے اندر تقسیم ہوتی ہے۔ کل بارہ پیپر ہوتے ہیں۔ چھ لازمی اور چھ اختیاری
جو اختیاری ہوتے ہیں انھیں آپ دیئے گئے گروپس میں سے منتخب کر سکتےہیں۔
 

فاطمہ طاہرہ

وفقہ اللہ
رکن
قابلیت کہاں تک ضروری ہےاور جنرل نولیج کہاں تک دیکھا جاتا ہے؟
تعلیمی قابلیت کم از کم گریجویشن ہوتی ہے۔ پہلے بارہ پیپرز میں پاس ہونا لازمی ہوتاہے۔ پھر پرسنلٹی ٹیسٹ اور پھر آخر میں انٹرویو ہوتا ہے۔
 

فاطمہ طاہرہ

وفقہ اللہ
رکن
عمر کتنی ہونی چاہئے۔ اور باقی ضروری معلومات۔۔۔
21 سے 30 ۔ اپر ایج ریلیسکیشن5 سال
12 پیشہ ورانہ گروپس میں ایپلیکیشن دی جا سکتی ہے۔جن میں
Commerce and Trade Group
Foreign Service of Pakistan
Information Group
Inland Revenue Service
Military Lands and Cantonments Group
Office Management Group
Pakistan Administrative Service
Pakistan Audit and Accounts Service
Pakistan Customs Service
Police Service of Pakistan
Postal Group
Railways (Commercial and Transportation) Group
شامل ہیں۔
40 فیصد نمبر لازمی اور 33 فیصد نمبر اختیاری مضامین میں حاصل کرنا لازم ہے۔
اختیاری مضامین کے گروپس ایف پی ایس سی کی ویب سائٹ پر موجود ہیں، تیاری کے لیے ضروری کتب کی معلومات بھی درج ہے۔
 
Top