ایام رمضان کے لیے

بنت حوا

فعال رکن
وی آئی پی ممبر
10372532_580675198708738_7083739448636141498_n.jpg



نیک اعمال جن سے محالات تیار ہوتے ہیں:
بیت الحمد:
حدیث: حضرت ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:
إِذَاقَبَضَ اللَّهُ عَزَّوَجَل ابْنَ الْعَبْدِ قَالَ لِمَلاَئِكَتِهِ: مَاذَا قَالَ عَبْدِى قَالُوا: حَمِدَكَ وَاسْتَرْجَعَ، قَالَ: ابْنُوا لَهُ بَيْتًا فِى الْجَنَّةِ وَسَمُّوهُ بَيْتَ الْحَمْدِ۔
(مسندابوداؤدطیالسی:۵۰۸)

ترجمہ:جب اللہ عزوجل کسی مؤمن کے بیٹے کوموت دیتا ہے تواپنے فرشتوں سے پوچھتا ہے میرے بندےنے کیا کہا ہے؟ تووہ کہتے ہیں اس نے (برا بھلا کہنے کے بجائے) آپ کی تعریف کی ہے اور إِنَّالِلَّهِ وَإِنَّاإِلَيْهِ رَاجِعُونَ پڑھا ہے، تواللہ تعالیٰ فرماتے ہیں اس کے لیے جنت میں ایک گھر تعمیر کردو اور اس کا نام بیت الحمد رکھدو۔

جنت میں محلات بنوانے کا وظیفہ:
حدیث:حضرت سعید بن المسیب رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:
مَنْ قَرَأَ قُلْ هُوَالله أَحَدٌ عَشَرَ مَرَّاتٍ بَنَى الله لَهُ قَصْرًا في الجَنَّةِ مَنْ قَرَأَہَا عِشْرِیْنَ مَرَّۃً بنی اللہُ لَہُ قصرین فِی الْجَنَّۃِ، من قَرَأَھَا ثَلَاثِیْنَ مَرَّۃً بنی اللہ لَہَ ثَلَاثۃ قصور فِیْ الْجَنَّۃِ، فَقَالَ عُمَرَ یَارَسُوْلُ اللہِ إِذَا لتکثرن قُصورِنَا فَقَالَ النَّبِیِّ صَلَی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ اللہُ وَاسِعٌ مِنْ ذٰلِکْ۔
(وصف الفردوس بسندہ:۳۶۔ والدارمی بسندہ:۲/۴۵۹)

ترجمہ: جوشخص دس مرتبہ (سورۂ اخلاص) قُلْ هُوَاللّٰه أَحَدٌ پڑھے گا اللہ تعالیٰ اس کے لیے جنت میں ایک محل بنادیں گے اور جوشخص اس کوبیس مرتبہ پڑھے گا اللہ تعالیٰ اس کے لیے جنت میں دومحل بنادیں گے اور جوشخص اس کوتیس مرتبہ پڑھے گا اللہ تعالیٰ اس کے لیے جنت میں تین محل بنادیں گے، حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے عرض کیا یارسول اللہ! پھرتوہمارے محلات زیادہ ہوجائیں گے؟ توآنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا اللہ تعالیٰ اس سے بھی زیادہ وسیع (رحمت اور عطاء والے) ہیں۔
 
Top