غزل

احمدقاسمی

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
وہ باندھ لے جوڑا تو زمیں سائے کو ترسے
اور کھولدے گیسو تو گھٹا جھوم کے برسے

انگڑائیاں لینے لگیں تو پھر دل میں امیدیں
پھر دیکھا کسی نے مجھے دزدیدہ نظر سے

پہروں مرا دل ضبط کی حد میں نہیں رہتا
پل پھر ترا آنچل جو ڈھلک جائے ہے سر سے

الٹے وہ نقاب اپنا تو رقصاں ہوں بہاریں
مکھڑا وہ چھپالے تو چمن رنگ کو ترسے

کھل جائے گا یہ راز کہ تم کتنے حسیں ہو
تم آئینہ دیکھو تو کبھی میری نظر سے

اب کون مری پرشش احوال کرے گا
پتھر نہیں آتے اب تو کسی گھر سے

بد نامی کردار بھی کیا چیز ہے یارو
ہم گھر سے نکلتے نہیں رسوائی کے ڈر سے

تم دل کی صفائی کا ہنر مجھ سے سمجھ لو
آئینہ گری سیکھو کسی آئینہ گر سے

اچھائی برائی سے قلندر کو غرض کیا
آزاد ہے ہر کشمکش عیب وہنر سے

پھیرا ہی لگاتے رہو تم شہر میں ہمسر
کیا جانے وہ کس وقت گذر جائے کدھر سے
(ہمسر قادری)
 
محمدداؤدالرحمن علی

خادم
Staff member
منتظم اعلی
نبیل بھائی قاسمی صاحب تو تھکنے والوں میں سے نہیں ہیں۔ مجھے محسوس ہو رہا ہے کہ آپ تھک چکے ہیں۔ اسے لیے تو حضرت عالی وقار نے آپ کو حکیمانہ مشورہ دیا ہے۔ تھکاوٹ دور کریں اور منزل کی جانب روانہ ہوں۔ حکیم صاحب کے دیے ہوئے مشورہ پر عمل ضرور کریں۔ میں صرف آپ کو اتنا کہوں گا ہمت مرداں مدد خدا۔ ہمت کریں اب منزل دور نہیں۔:) مجھ جیسے بزرگوں کم عقلوں کی دعائیں ہر وقت آپ کے ساتھ ہیں۔:p
 
یار داؤد کیوں بھابھی صاحبہ کے "جملہ حقوق "غیر محفوظ کرانے کے چکر میں پڑے ہو تمہیں معلوم ہے ماشاء اللہ بھابھی حافظ قرآن ہے سورہ جن کی پھونک ماردی تو تو تو۔۔۔۔۔۔دل کے ارماں آنسوؤں میں بہہ گئے۔
 
Top