پطرس کے مضامین :: آپ کے حسِ مزاح کو گدگدانے والی تحریریں

پیامبر

وفقہ اللہ
رکن
السلام علیکم
کیا آپ کو انٹرکی اردو کتاب کی ”میبل اورمیں“ یاد ہے؟
یقیناً یاد ہوگی، پطرس بخاری ایک کالج میں زیر تعلیم ہوتے ہیں، اور ایک کتابیں خریدتے رہتے ہیں۔ البتہ ان کتابوں کے مطالعہ کی نوبت کبھی نہیں آتی۔ان کی ایک فیلو ”میبل“ ان سے وہ کتابیں وہ عاریتاً لے کر جاتی ہیں، اور پھر یہ دونوں اس کتاب کے محتویات پر تبصرہ کرتے ہیں۔ کچھ عرصہ بعد اسے اپنے گناہ کا احساس ہوتا ہے، وہ میبل کو حقیقت بتاتا ہے، کہ اس نے ابھی تک کوئی کتاب نہیں پڑھی، بس ایویں ہی تبصرہ کرتا رہا ہے، اور آئندہ وہ باقاعدہ مطالعہ کرے گا پھر کوئی رائے پیش کرے گا۔ میبل وہ معذرت قبول کرلیتی ہے۔
پطرس واپس آکرمیبل کی مطالعہ کردہ ان کتابوں کومطالعہ کرنا شروع کرتے ہیں، ، تو انہیں حیرانی ہوتی ہے کہ کتابوں کے بعض صفحات ابھی تک جُڑے ہوئے ہوتے ہیں۔ :)۔

پطرس کا ہر مضمون، ہر پیرا، ہر جملہ عظیم ہے، مزاح کا ایسا شاہکار نہ کہیں تھا، نہ ہے۔ اتنی شستہ اردو میں مزاح لکھنا صرف پطرس ہی کا کام ہے۔ ان کی کتاب آپ جتنی مرتبہ پڑھیں، ہر مرتبہ ایک نئے لطف سے آشنا ہوں گے۔ بعض جگہ ممکن ہے کہ آپ قہقہہ لگائیں، اور دیکھنے والے آپ کو مجنون سمجھیں، مگر یہ حقیقت ہے، آپ خود پر کنٹرول کرسکتے۔
اسی مضمون کا آخری مکالمہ ملاحظہ کریں :۔
میں نے کہا۔ ”مثلاً ناول تو میں نے پڑھا ہی نہ تھا، کریکٹروں کے متعلق جو کچھ بک رہا تھا وہ سب من گھڑت تھا۔“
کہنے لگی۔ ”کچھ ایسا غلط بھی نہ تھا۔“
میں نے کہا۔ ”پلاٹ کے متعلق میں نے یہ خیال ظاہر کیا تھا کہ ذرا ڈھیلا ہے۔ یہ بھی ٹھیک تھا؟“
کہنے لگی۔ ”ہاں، پلاٹ کہیں کہیں ڈھیلا ضرور ہے۔“
اس کے بعد میری گزشتہ فریب کاری پر وہ اور میں دونوں ہنستے رہے۔ میبل رخصت ہونے لگی تو بولی۔ ”تو وہ کتابیں میں لیتی جاؤں؟“
میں نے کہا۔ ”ایک تائب انسان کو اپنی اصلاح کا موقع تو دو، میں نے ان کتابوں کو اب تک نہیں پڑھا لیکن اب انہیں پڑھنے کا ارادہ رکھتا ہوں۔ انہیں یہیں رہنے دو۔ تم تو انہیں پڑھ چکی ہو۔“
کہنے لگی۔ ”ہاں میں تو پڑھ چکی ہوں۔ اچھا میں یہیں چھوڑ جاتی ہوں۔“
اس کے چلے جانے کے بعد میں ان کتابوں کو پہلی دفعہ کھولا، تینوں میں سے کسی کے ورق تک نہ کٹے تھے۔ میبل نے بھی انہیں ابھی تک نہ پڑھا تھا!
مجھے مرد اور عورت دونوں کی برابری میں کوئی شک باقی نہ رہا۔
پطرس بخاری کے یہی چند مضامین ملتے ہیں، اور یہ نیٹ پر یونیکوڈ میں دستیاب ہیں۔ میں اس کو کتابی شکل دے کر پی ڈی ایف بنایا ہے۔ دونوں آپ کی خدمت یں پیش کررہا ہوں۔یاد رہے یہ لِبرآفسر رائٹر میں بنی ہے۔

اس کتاب کی خاص بات یہ ہے کہ کتاب کمپیوٹر/سمارٹ فون/ٹیبلیٹ سب میں مطالعہ کے لیے موزو ں ہے۔
اس کتاب کے عنوانات کلک ایبل ہیں۔جنہیں کلک/ٹیپ کرکے آپ مطلوبہ مضمون تک پہنچ سکتے ہیں۔
دوسرا کام اس میں یہ کیا گیا ہے کہ اس کے ہر صفحے کے نیچے ایک لنک ہے جس پر کلک کرکے آپ فہرستِ مضامین میں جاسکتے ہیں۔

گوگل ڈرائیو لنک
 
Last edited:

پیامبر

وفقہ اللہ
رکن
داؤد بھائی کتاب پسند کرنے کے لیے شکریہ۔
یقیناً آپ کو بہت اچھی لگے گی۔ پطرس بخاری کی جو ہے۔
 
Top