تریاق نزلہ

abusufiyan

وفقہ اللہ
رکن
تریاق نزلہ

وجہ تسمیہ نزلہ حار میں سریع التاثیر ہے اور تریاقی اثر رکھتا ہے۔ اِس بناء پر اِس کو تریاق کہا گیا ہے یعنی نزلہ کی زود اثر دوا۔

افعال و خواص اور محل استعمال نزلہ بالخصوص نزلہ مزمن ، کھانسی اور رطوباتِ دماغی کے سیلان میں مفید ہے۔

جزء خاص پوست خشخاش

دیگر اجزاء مع طریقۂ تیاری اسطوخودوس ۱۵ گرام گل گاؤ زباں ،حب الآس ،کشنیز خشک ہرایک ۳۰ گرام تخم کاہو۔ ۶ گرام اجوائن خراسانی ، پوست خشخاش ہر ایک ۹۰ گرام، تخم خشخاش سفید ۱۲۰ گرام ، سب دواؤں کو پانی میں جوش دے کر صاف کر کے ایک کلو قند سفید کے قوام میں ملائیں۔ پھر گلِ سُرخ ، کشنیز خشک، ربّ السوس، نشاستہ ،صمغ عربی، کیترا مرمکی ہر ایک ۱۵ گرام پیس کر قوام میں شامل کریں۔

مقدار خوراک ۵ گرام تا ۱۰ گرام۔
 

مولانانورالحسن انور

رکن مجلس العلماء
رکن مجلس العلماء
شکریہ
میرا مجرب نسخہ براے نزلہ یہ ایک قھوہ ہے بڑی الایچی دار چینی لونگ سنڈہ ان تمام کوایک کپ پا نی میں میں ڈالکر جوش دیں چینی ڈال کر پی لیں مقدار تھوڑی دار چینی ایک دولونگ زراسی سنڈہ ایک بڑی الایچی صبح شام پینے سے ان شاء اللہ نزلہ زکام بالکل ارام
 
Top