گھروں میں داخل ہونے کے آداب

محمدداؤدالرحمن علی

خادم
Staff member
منتظم اعلی
اے ایمان والو!تمہارے ما تحتوں کو اور تم میں جو حدِ بلوغ کو نہیں پہنچے ان کو تین وقتوں میں اجازت لینی چاہیئے،صبح نماز سے پہلے اور جب دوپہر کو اپنے(بعض) کپڑے اتار دیا کرتے ہو اور نماز عشاء کے بعد،یہ تین وقت تمہارے پردے کے ہیں ،ان اوقات کے سوا نہ تم پر کوئی الزام ہے اور نہ(بلااجازت چلے آنے میں)ان پر کچھ الزام ہے(کیونکہ) وہ بکثرت تمہارے پاس آتے جاتے رہتے ہیں،کوئی کسی کے پاس اور کوئی کسی کے پاس،اسی طرح اللہ تعالیٰ تم سے اپنے احکام صاف صاف بیان کرتا ہے،اور اللہ جاننے والا حکمت والا ہے۔
سورۃ النور:آیت 58
 
Top