پودینے کے حیرت انگیز فائدے

Baab-Ul-Islam

باب الاسلام
رکن
پودینے کے حیرت انگیز فائدے


پودینے‘ کو عام طور پر گھروں میں چٹنی کے طور پر استعمال کیا جاتاہے لیکن بظاہر عام سی نظر آنے والی اس سبزی کے حیرت انگیز فوائد سامنے آئے ہیں۔


پودینہ کی خوشبو Saliva glands کو متحرک کردیتی ہے جو کھانے کوزودہضم بنانے کے ساتھ ساتھ معدہ کوٹھیک رکھتا ہے۔ اس کے استعمال سے نہ صرف متلی اور سر دردکا خاتمہ ہوتا ہے بلکہ یہ عمل تنفس سے متعلق تمام خرابیوں مثلاً سینے کی جکڑ، حلق، پھیپھڑے کے انفکیشن کو دور کردیتی ہے۔ یہی نہیں بلکہ پودینہ کا روزانہ استعمال دمے کے مریضوں کے لیے بھی نہایت کار آمد ہے۔

پودینہ کا جوس انسانی جلد کے لیے بہترین cleanser ہے جس سے چہرہ شاداب اور تمام جلدی بیماریاں مثلاً خارش، چہرے کے کیل مہاسے ختم ہوجاتے ہیں۔

پودینہ مچھر و دیگر کیڑے مکوڑوں کے کاٹے کا بہترین علاج بھی ہے اس کے ساتھ ساتھ پودینہ منہ میں پیدا ہونے خطرناک بیکٹیریا کا خاتمہ کرکے سانس لینے کے عمل کو خوشگوار بناتا ہے۔
 
Top