آخرت کے طلب گاروں کا راستہ

جمیل قادری

وفقہ اللہ
رکن
اے شخص! تو کب تک گناہوں پر اصرارکرے گا ؟تو گناہوں سے کب توبہ کرے گا ؟...تیراجسم کھیل کود میں مشغول ہے اور تیرا دل تقوی سے محروم ہونے کی وجہ سے برباد ہوگیا ہے ،....تونے اپنی جوانی غفلت میں گزاردی اور اب بڑھاپے میں اپنی جوانی برباد ہونے پررورہا ہے؟وعظ کی مجلس میںتوتوفوت شدہ عمل پر روتا ہے لیکن جب مجلس سے اٹھتا ہے توپھر سے گناہوں میں جاپڑتا ہے ،...میرا وعظ تجھ پر کوئ اثر نہیں کرتا (شاید) تجھ پر عبرت کادروازہ بند ہوچکا ہے میں کب تک تیرے دل کوسمجھاؤں ،حالانکہ میں جانتا ہوں کہ تیرا حاضر نہیں اے غافل دل والے !تو نصیحت کو کیونکہ سمجھ سکتا ہے؟ہاۓ افسوس !اگر تجھے بارگاہ رب الغرت غروجل سے دھتکاردیا گیا تو شیطان کتنا خوش ہوگا..یہ غمزدوں کے رونے کی جگہ ہے اور یہ مجلس کتنی اچھی ہے کہ توبہ کرنے والوں کا گروہ اپنے احباب کی طرف کوچ کرگیا آہ!بارگاررب الغرت غروجل سے دھتکارے ہوۓ بندے کی وحشت کا کیا عالم ہوگا کہ وہ قرب خداوندی غروجل کا کوئ ذریعہ نہ پاسکے گا ،... اے اپنے احباب سے کٹ جانے والے !عاجزی وانکساری کے ساتھ قافلہ والوں کےقدموں سے وابستہ ہوجا اور گریہ وزاری کرتے ہوۓ یوں عرض کر میںوہ ہوں جومحرومی کے جنگل میں بھٹک گیا ہے
 
احمدقاسمی

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
شکریہ ۔انداز بیان کتنا دلنشین اور عبرت انگیز ہے۔ایسی ہی سلاست اور انداز تخاطب پیران پیر پیر دستگیر حضرت سیدنا عبد القادر جیلانی رحمۃ اللہ کے خطبات میں ملتی ہے۔
 
Top