چار کام استعداد کی ضمانت ہے

احمدقاسمی

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
چار کام استعداد کی ضمانت ہے​
حضرت اقدس تھانوی قدس سرہ فر مایا کرتے تھے کہ اگر طلبہ تین باتوں کا التزام کرلیں تو پھر میں ٹھیکہ لیتا ہوں اور ذمہ دار ہوتا ہوںکہ تمہیں علمی استعداد حاصل ہو جائے گی۔
(1) پہلا کام یہ کہ جو سبق پڑھنا ہو اس کا مطالعہ ضرور کیا جائے اور مطالعہ کوئی مشکل کام نہیں ہے، کیونکہ مطالعہ کا مقصد صرف یہ ہے کہ معلومات اور مجہولات متمیز ہو جائیں، اس سے زیادہ کاوش نہ کرے، کتاب کو حل کرنے کے پیچھے پڑنے کی ضرورت نہیں۔
(2) دوسرا کام سبق استاذ سے اچھی طرح پڑھ لے ،بلا سوچے سمجھے بالکل آگے نہ بڑھے ،اگر اس وقت استاذ کی طبیعت حاضر نہ ہو تو کسی دوسرے وقت سمجھ لے۔
(3) اس کے بعد خود ہی مطلب کی تقریر کرے، پھر ان تیوں التزامات کے بعد بے فکر رہے چا ہے یاد رہے یا نہ رہے،۔انشاء اللہ استعداد ضرور پیدا ہو جائے گی ۔یہ تینوں باتیں درجہ وجوب میں ہیں۔
(4) اور ایک چوتھی بات درجہ استحباب میں ہے ، وہ یہ کہ کچھ آموختہ روزآنہ دہرالیا کرےِ۔( ملفوظات حکیم الامت)
لہذا جو طلبہ اپنے اندر علمی استعداد پیدا کرنا چاہتے ہیں وہ ان چاروں باتوں کا پورا التزام کریںِ،(اسلاف کی طالب علمانہ زندگی)
 
مظاہری

نگران ای فتاوی
ای فتاوی ٹیم ممبر
رکن
ماشاء ال

ماشاء اللہ اچھی پوسٹنگ ہے؛
 
Top