ان پیج میں صفحہ نمبر؟؟

صبیح الحسن ہمدانی

وفقہ اللہ
رکن
میرے پاس ایک ان پیج ڈاکو منٹ ہے جو بہت طویل ہے، (تقریبا 700 صفحات) اوربھاری ہونے کی وجہ سے اس پر کام کرنے میں بہت دقت ہو رہی ہے۔ میں چاہتا ہوں کہ اس کو دو تین فائلز میں تقسیم کر لوں۔ لیکن مسئلہ یہ ہے کہ پیج نمبرنگ میں دوسری فائل کو مثلاً صفحہ نمبر 301 سے کیسے شروع کیا جائے؟ یعنی کیا طریقہ ہو کہ دوسری فائل کے پہلے پیج پر صفحہ نمبر 301 ہو۔
کوئی بھائی رہنمائی فرمائیں گے؟
 
پیامبر

اس کا آسان حل یہ ہے کہ آپ ڈاکیومنٹ کھولیں. (فرض کرتا ہوں کہ آپ نے ماسٹر پیج پر جاکر پیج نمبر کا باکس لگادیا ہے)
  • کی بورڈ سے F+11 دبائیں۔ اس سے Docuemnt Preferences کا ڈائیلاگ باکس کھل جائے گا۔
  • بائیں جانب نیچے پیج نمبر کا باکس ہے، یہاں Start کے سامنے مرضی کا نمبر درج کرکے اوکے کردیں۔
different_pagenumber_inpage_atarafi.png
 
صبیح الحسن ہمدانی

وفقہ اللہ
رکن
پیغامبر بھائی آپ کی تشریف آوری بہت وقفوں سے ہوتی ہے حالانکہ ’’وقفہ‘‘ نہایت غیر ضروری ہے۔
آپ کی رہنمائی انتہائی مشکور ہے، مزید اضافہ یہ فرمائیے کہ ان پیج میں دو صفحات (لینڈ سکیپ بک لے آؤٹ) میں آٹو میٹک پیج نمبرنگ ہو سکتی ہے؟
 
”وقفہ“ ہم نہیں مانتے اسے۔ :)
احسان مند ہوں جناب کا۔
ہوسکتی ہے، اگر ان پیج کا آٹو میٹک ڈبل سائیڈڈ فیسنگ پیجز آپشن استعمال کیا جائے۔
نئی فائل کھولتے ہوئے ڈبل سائیڈڈ اور پھر فیسنگ پیجز آپشن کو چیک لگائیں۔
اب ماسٹر پیج میں جائیں تو آپ کو تو صفحات آمنے سامنے دکھائی دیں گے، بس اپنی مرضی کے مطابق باکس لگاکر صفحہ نمبر لگائیں۔ اور ماسٹر پیج سے باہر آجائیں۔
نہ معلوم کس وجہ سے پہلا صفحہ دوسرے صفحے کے ساتھ مل کر نہیں آتا۔
البتہ جب آپ صفحہ نمبر 2 اور پھر جیسے ہی تین میں جائیں گے تو آپ کو 2 اور تین آٹو میٹکلی آمنے سامنے نظر آئیں گے۔ ایک ہمیشہ اکلوتا رہے گا۔
اس طرح کرنے سے آپ کو پرنٹ کرنے میں پریشانی ہوسکتی ہے۔
وہ اس طرح دور کریں گے کہ پرنٹر کے آپشنز میں جاکر ملٹی پل شیٹس پر پیج آپشن آن کردیں گے۔

امید کرتا ہوں، آپ سمجھ چکے ہوں گے۔ :(
 
Top