انٹرنیٹ کا استعمال اورکچھ احتیاطی تدابیر

ابن عثمان

وفقہ اللہ
رکن
انٹرنیٹ کا استعمال اور احتیاط۔۔
انٹرنیٹ استعمال کرتے ہوئے بعض چیزیوں سے واسطہ پڑتا ہے ان کو آپ کے ساتھ شیئر کرنا چاہتا ہوں۔آپ لوگ مجھ سے زیادہ ہی جانتے ہوں گے ۔۔۔بہرحال جو چیزیں میں استعمال کرتا ہوں ۔۔۔ان کو شیئر کرنا ضروری سمجھا۔

اس وقت انٹرنیٹ پہ تمام رینکنگ سائٹس۔۔۔متفق ہیں کے پہلے نمبر پر استعمال ہونے والی سائٹ
Google
اور دوسرے نمبر پر
ہےYoutube
اور عام مشاہدہ بھی یہی ہے کہ عام آدمی کو انٹرنیٹ پہ انہی سے ہی واسطہ پڑتا ہے ۔
انٹرنیٹ پر جو ویب سائٹس بالکل غلط ہیں ۔ ان پر تو ۔۔۔نہ جانا ۔۔۔حل ہے ۔
لیکن ان دو ویبسائٹس پہ نہ جانا ممکن نہیں ۔
اسی طرح سب سے زیادہ استعمال ہونے والا براؤزر بھی گوگل کروم ہے ۔
اس کی کچھ مفید ایکسٹینشنز کے بارے میں بات کرنی ہے ۔
جب آپ کوئی لفظ سرچ کریں ۔۔۔۔تو اس لفظ کے میچ رزلٹس سامنے آتے ہیں ۔۔۔۔تو۔۔۔انٹرنیٹ کی دانستہ خباثت کی وجہ سے اس میں کچھ ایسے رزلٹ بھی ہوتے ہیں کہ جوغلط ہوتے ہیں ۔
گوگل کروم کی ایکسٹینشن ہے ۔
Personal Blocklist (by Google)
link
یہ ہلکی سی ایکسٹینشن ہے ۔اس کو انسٹال کرنے سے سرچ رزلٹ کی ہر سائیٹ کے نیچے بلاک کی آپشن آجائے گی ۔ جس کو کلک کرنے
سے وہ سائٹ پھر آئندہ آپ کی سرچ میں نہیں آئے گی ۔

وہ ویب سائٹ بلاک نہیں ہو گی ۔ بس سرچ میں نہیں شو ہوگی۔
بعض ۔۔کی ورڈز۔۔۔جو بہت کامن ہیں اور ان کے رزلٹ غلط آتے ہیں ۔تو ان کو کھول کے جلدی جلدی وہ لنک بلاک کرتے جائیں اس طرح اس ایکسٹینشن میں لسٹ بنتی جائے گی ۔
اس ایکسٹینشن کی آپشن میں سے اس لسٹ کو اپنے کمپیوٹر میں محفوظ بھی کر لینا چاہیے ۔ تاکہ براوزر یا کمپیوٹر خراب ہوجائے تو وہ لسٹ دوبارہ سے نہ بنانی پڑے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اگر کوئی چاہتا ہے کہ ویب سائٹ ہی بلاک ہوجائے اس کے لئے ایک اور ایکسٹینشن ہے ۔
Block site
اس میں ویب سائٹ۔۔۔۔یا ویب سائٹ کا۔۔ سب لنک۔۔۔۔بلاک ہوجاتے ہیں ۔ جس کو آپ بلاک کریں ۔ رائٹ کلک میں ہی بلاک سائٹ کی آپشن آجائے گی۔
سرچ رزلٹ میں جو لنک آتے ہیں وہ رائٹ کلک سے فوراََ نہیں بلاک ہوں گے کیونکہ وہ پراپر لنک نہیں ہوتے ۔ بلکہ ان کو کھول لیں تو پھر اس کا اڈریس کاپی کرکے ۔۔۔اس ایکسٹینشن میں پیسٹ کریں ۔
کوئی ویب سائٹ کھلی ہو اور اس کا لنک پراپر۔۔۔اور ڈائریکٹ ہو تو اس پر رائٹ کلک کرنے سے وہ بلاک ہوجائے گی ۔
مثلاََ ۔۔۔یوٹیوب کے لنک ڈائریکٹ ہوتے ہیں ان پر رائٹ کلک سے ہی بلاک کردیا کریں ۔
اس ایکسٹینشن میں اڈلٹ ویب سائٹس کی بلاکنگ بھی ہے ۔
اس ایکسٹینشن کی ایک اور خصوصیت ۔۔۔۔
Keyword blocking
ہے۔
یعنی کوئی کثیر الاستعمال برا لفظ ہے ۔اور اس سے متعلق ہزاروں ویبسائٹس ہیں ۔
تو اس لفظ کو ایکسٹینشن کی آپشن میں ڈالنے سے وہ ساری بلاک ہوجائیں گی ۔
ریڈائرکٹ پیج۔۔۔۔یعنی بلاک ورڈ سائٹ پہ کلک ہوجائے ۔۔۔تو وہ ریڈائرکٹ ہو کر کہاں جائے تو اس کو۔۔گوگل ڈاٹ کام۔۔۔کا ہی
ایڈرس لکھ دینا چاہیے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ایک اور زبردست ایکسٹینشن جس سے میں بہت مستفید ہوتا ہوں ۔۔۔۔بہت اچھی ہے ۔
Video blocker
یہ بنیادی طور پہ ۔۔۔یوٹیوب کے لئے ہے ۔
یو ٹیوب میں آپ کو سب سے زیادہ اس کا سامنا کرنا پڑتا ہے کہ جو آپ نہیں دیکھنا چاہتے ۔۔وہ بھی آپ کے سامنے آتا ہے ۔
خصوصاََ۔۔۔یو ٹیوب کا جو پاکستان میں ہوم پیچ ہے ۔۔۔۔اس کو کھول کرتو سر پیٹنے کا دل کرتا ہے ۔
آپ لوگ جانتے ہی ہیں ۔کہ کبھی وہ جاہل ہکیم (حکیم لکھتے ہوئے شرم آتی ہے ) عامل اور سنیاسی بابے جو اخباروں اور دیواروں پر لکھتے تھے اب انٹرنیٹ اور خصوصاََ یوٹیوب پہ آچکے ہیں ۔ اور ان کی سرگرمیاں چونکہ برصغیر میں ہی ہوتی ہیں تو ان کی ویبسائٹیں بھی اِدھر ہی ہوتے ہیں ۔تو ان کے رزلٹ پاکستانی یوٹیوب کے ہوم پیچ پہ آتی ہیں ۔۔وہ خبیث لوگ وڈیو کے پریویو پر ہی اردو میں اتنی خبیث عبارت لکھ دیتے ہیں کہ کیا کیا جائے ۔
اس کے علاوہ ظاہر ہے دوسرے غلط وڈیو یو ٹیوب چینل بھی ہیں ۔
اس ایکسٹینشن میں کسی بھی ایسی وڈیو پر رائٹ کلک کر کے آپشن آئے گی۔۔
Block videos from this channel
اس سے وہ پورا چینل ہی بلک ہوجائے گا ۔اور کبھی آپ کی رزلٹ میں نہیں آئے گا۔
اس سے آپ کو اس چینل کی ہر ہر وڈیو بلاک کرنے کی ضرورت نہیں رہتی ۔
اس کے علاوہ۔۔۔
اس میں بھی ۔۔۔کی ورڈ ۔۔۔کی سہولت ہے ۔۔۔
یعنی بعض ویب سائٹس مثلاََ
Geo news….ary…express etc
اب یہ ویب سائٹس نیوز بھی دیتی ہیں اور خباثت کا مظاہرہ زیادہ کرتے ہیں ۔
تو اگران کو بلاک نہیں کر سکتے تو مخصوص ویڈیو جس کو بلاک کرنا ہے کا ۔۔کی ورڈ لے کر اس کو اپشنز میں ڈالتے جائیں ۔
تھوڑی سی مثال دینے لگا ہوں ۔۔ الفاظ کے لئے معزرت کہ ۔۔چارہ نہیں اس کے علاوہ
mujra
ایک لفظ ہے
Sekcy
ایک لفظ ہے ۔ امید ہے سمجھ گئے ہوں گے۔
ان کو آپشنز میں ڈال دیں کیونکہ ان ۔۔۔کی ورڈز۔۔۔پر مثبت ایک بھی وڈیو نہیں ہو سکتی ۔۔۔
اور غلط۔۔۔۔۔۔۔ہزاروں ۔۔۔نہیں ۔۔۔۔لاکھوں ۔۔۔۔بلکہ شاید کروڑوں ہوں۔۔۔
اب ایک لفظ ہے
Hot
اب یہ لفظ
Hot weather- Hot water- Hot areas
بھی ہو سکتا ہے ۔
سرچ کرتے ہوئے ۔۔۔۔افسوس کے ساتھ ۔۔۔۔۔اگرچہ یہ لکھتے ہی ۔۔۔سرچ جو تلقین کرتا ہے ۔۔۔وہ ہاٹ ماڈل ۔۔۔ہاٹ بالی وڈ ایکٹر وغیرہ ہی شو کرتا ہے ۔۔۔۔۔۔
کیونکہ یہ زیادہ ہوتا جوہے ۔۔۔۔۔بلکہ انٹرنیٹ چاہتا ہے کہ یہی زیادہ ہو۔۔۔۔۔
بہر حال کہنا یہ ہے کہ لفظ ۔۔۔ہاٹ جو مثال کے طور پر ہے ۔۔۔اگر بلاک نہیں ہو سکتا توہاٹ ماڈل ۔۔۔۔وغیرہ ۔۔۔کی ورڈ استعمال کرکے بلاک کیا جانا چاہیے ۔
اسی طرح ۔۔۔اڈلٹ ورڈز۔۔۔بلاک کریں ۔
اس میں اردو یعنی انپیج ورڈ بھی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔استعمال ہو جاتے ہیں ۔
خبیث ہیلتھ چینلوں کے علاوہ جو وڈیو چینل جھوٹ بولتا ہو مثال کے طور پر ۔۔۔۔
فلانی ایکٹریس طارق جمیل صاحب کا بیان سن کر مسلمان ہو گئی ۔۔۔یا عظیم معجزہ ۔وغیرہ۔۔۔جن کا مقصد جھوٹ بول کر اپنی وڈیو پر کلک کروانا ہوتا ہے ۔۔۔۔
ایسا چینل چاہے اسلام کے نام پر ہو اس کو بھی بلاک کرنا چاہیے ۔
یا جو فرقہ واریت کے چینل ہیں ۔۔۔
وغیرہ وغیرہ۔
یوٹیوب استعال کرنے والے کوشش کیا کریں کہ وہ اگر اپنی اڈریس بار پہ ۔۔۔یوٹیوب کا بک مارک ۔۔یا فیورٹ آئکن ۔۔۔بناتے ہیں تو اس کا ایڈرس
Youtube.com
نہ ہی دیا کریں ۔۔۔کیون کہ اس کے ہوم پیچ پہ وہ وڈیوز آتی ہیں ۔۔۔۔۔
جو ۔۔۔زیادہ دیکھی جاتی ہیں ۔۔۔۔اور افسوس کے ساتھ ۔۔۔۔زیادہ گھٹیا چیزیں ہی دیکھی جاتی ہیں ۔۔۔
یا پھروہ چیزیں آتی ہیں کہ یو ٹیوب چاہتا ہے کہ وہ دیکھی جائیں ۔۔۔۔تو افسوس۔۔۔وہ بھی زیادہ تر گھٹیا ہی ہوتی ہیں ۔۔۔۔
چناچہ ۔۔۔بک مارک ایڈرس یوٹیوب کے ہی کسی ایسے چینل کا دیں جوآپ کسی کے سامنے کھولیں تو ہچکچائیں نہیں ۔۔
کیونکہ کوئی بھی چینل کھولیں تو ۔۔۔یو ٹیوب کی سرچ بار تو اوپر ہوتی ہی ہے۔۔۔۔تو ہوم پیچ کھولنے کی ضرورت ہی کیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ایڈ بلاک۔۔۔تو لوگ استعمال کرتے ہی ہیں ۔۔۔وہ بھی ضرور ڈالنا چاہیے ۔
مشہور تو ایڈ بلاک پلس ہے ۔لیکن مجھے اس سے بھی اچھا لگتا ہے ۔۔۔۔
Ublock origin
اس میں ایڈ بلاک کے علاوہ ایک اور آپشن ہے ۔۔۔
یو ٹیوب کے پیچز میں وڈیوز پہ ظاہر ہے تصاویر ہوتی ہیں ۔
اور کوئی ایسا چینل جو آپ بلاک نہیں کر سکتے وڈیو بلاکر کے ذریعے ۔۔۔لیکن اس چینل کی کوئی وڈیو پر غلط تصویر ہے کوئی ماڈل ۔۔۔ڈانس۔۔۔وغیرہ ۔۔۔۔یہ ۔۔۔جیو۔اے آر وائے۔۔۔۔وغیرہ نیوز چینل کے ساتھ ہوتا ہے ۔
تو اس وڈیو کی تصویر پر رائٹ کلک کر کے
Block element
کی آپشن استعمال کر کے اس کی تصویر ہمیشہ غائب ہی رہے گی۔
یہ ایڈ بلاک پلس میں بھی ہو جاتا ہے ۔ لیکن وہ ڈیلی موشن(اگرچہ ڈیلی موشن کسی کام کی نہیں) وغیرہ سائٹس پہ سپورٹ نہیں کرتا ۔۔۔
یو بلاک۔۔۔وہاں بھی چل جاتا ہے ۔اگرچہ اس کا استعمال ایڈ بلاک سے زیادہ آسان نہیں ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ہر ایکسٹینشن کی لسٹ اس کی آپشن سے کمپیوٹر میں محفوظ ضرور کیا کریں ۔۔تاکہ کمپیوٹر یا براوزر خراب ہو جائے یا دوسرے کمپیوٹر میں منتقل کرنے کے لئے ۔۔۔۔وہ لسٹ والی فائل استعمال ہو سکے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔

سیکنڈ لاسٹ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اس کے بعد جو جنرل طور پہ سب سے مفید چیز جو میں نے پائی ۔۔۔۔خصوصاََ۔۔۔آج کل بچے بھی انٹرنیٹ استعمال کرتے ہیں۔
ہماری حکومت اور آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ نے پچھلی گورنمنٹ میں تو خوب خباثت کا مظاہرہ کرتے ہوئے کوئی بیہودہ ویب سائٹ بلاک نہیں کی تھی ۔۔۔جس کی ایک مثال دیتا ہوں کہ
میں نے بعض صراحتاََ ۔۔۔پورن سائٹس کے نام لکھ کر ۔پی ٹی اے کی ویب سائٹ پر سینڈ کئے کہ ان کو بلاک کیوں نہیں کرتے توآگے سے اس نے میل کی۔۔۔۔کہ یہ ہماری ٹرمز اینڈ کنڈشنز میں لکھا ہوا نہیں ۔۔۔ساتھ اس نے ٹرمز اینڈ کنڈنشنز کا انگلش لیٹر بھی لگایا ہوا تھا۔
بہر حال موجودہ گورنمنٹ کے بھی کافی عرصہ بعد۔۔۔۔انہوں نے بلاک تو کیا ہے پورن سائٹس کو ۔۔۔۔لیکن یہ پچاس فیصد یا ساٹھ فیصد کے برابر ہے ۔ وہ بیچارے اتنے نا اہل ہیں ۔۔۔۔یا دانستہ ایسا کیا ہے ۔۔۔۔

بہرحال کمپیوٹر میں انٹرنیٹ ایک
Dns server address
استعمال کرتا ہے جس سے ویبسائٹ کنٹرول ہوتی ہیں ۔۔۔۔
آپ نیٹ ورک کی آپشن کھولیں جونیچے رائٹ سائیڈ پہ ۔۔۔ٹائم۔۔اور والیم آئکن ۔۔۔کے ساتھ انٹر نیٹ کا سکرین آئکن ہوتا ہے ۔۔۔وہاں سے بھی کھل جاتا ہے ۔۔۔اور کنٹرول پینل سے بھی
اس میں رائٹ کلک آپشن میں جائیں ۔۔۔۔اس میں
Internet protocol version 4 (tcp/ipv4)
کھولیں۔۔۔۔
اس میں
Dns server address
کی جگہہ ہو گی۔۔۔وہ ونڈو کچھ اس طرح کی ہو گی
اس میں ڈی این ایس ۔۔۔کی جگہہ خالی ہوگی ۔۔۔۔یعنی وہ آٹو میٹک ہو گا۔۔۔۔جو کہ ہمارے ۔۔۔۔پی ٹی اے ۔۔۔والوں کا ہے ۔۔۔۔جس میں پورن بلاکنگ۔۔۔۔۔پچاس یا ساٹھ فیصد ہے ۔۔۔۔۔
آپ ادھر ایڈرس اپنا لکھیں ۔ جو کہ ایک غیرملکی ویب سائٹ کی سروس ہے جنہوں نے
Family dns server
متعارف کروایا ہے ۔۔۔۔وہ یہ ہے
208.67.222.123
208.67.220.123
یہ ان دونوں خانوں میں ڈال دیں ۔۔۔۔اس کی بلاکنگ۔۔۔۔۔نوے فیصد یا پچانوے فیصد تک ہے ۔
اور اس کی خصوصیت یہ بھی ہے کہ
Proxy servers
بھی یہ بلاک کر دیتا ہے ۔اکثر۔۔جن کے ذریعے سے لوگ بلاک شدہ ویب سائٹ کھولنے کی کوشش کرتے ہیں۔
یہ بہت مفید چیز ہے ضرور ڈالیں ۔۔۔
یہ ڈی این ایس سرور ۔۔۔۔موبائل میں بھی ڈل جاتا ہے ۔۔۔۔
اور موڈیم میں بھی ڈل جاتا ہے ۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔
آخری بات۔۔۔
اس سب کے بعد ضروری بات یہ ہے کہ بعض اوقات گھر کے افراد نیٹ استعمال کرتے ہیں جن میں خواتین بھی ہوتی ہیں ۔
اسی طرح آج کل لوگوں نے بچوں کو بھی موبائل اور انٹرنیٹ پکڑا دیئے ہیں ۔۔۔
یہ سب خصوصاََ ان کے لئے ہے ۔
اور آپ جو سب کچھ کریں گے ۔آپ کو بھی فائدہ ہوگا۔۔۔۔کہ بعض اوقات نا چاہتے ہوئے بھی جن غلط چیزوں کو دیکھ لے اس سے بچ جاتا ہے ۔۔۔۔۔لیکن۔۔۔
یہ سب کچھ آپ کے اختیار میں ہے ۔۔۔۔آپ اس سب کو واپس بھی کر سکتے ہیں ۔۔۔۔
تو اس صورت میں ظاہر ہے کہ۔۔۔۔
آپ کو سوائے ایمان کے اور کوئی چیز نہیں بچا سکتی ۔۔۔۔ایمان کی کمی سے تو انسان کو بعض گناہوں کا بھی احساس نہیں ہوتا کہ ۔۔۔یہ بھی گناہ ہے کہ نہیں۔۔
ایمان ۔۔اور ۔۔۔احسان۔۔۔۔۔وہ کیفیت ہے کہ ۔۔۔۔اللہ تعالیٰ مجھے دیکھ رہا ہے ۔۔۔۔۔کے علاوہ ۔۔۔۔۔
آپ کو کوئی چیز نہیں بچا سکتی۔
اس کے لئے نیک اعمال اور عبادات ۔۔۔نماز،تلاوت، پردہ ،نظر نیچی رکھناوغیرہ کا اہتمام بہت ضروری ہے ۔
اللہ تعالیٰ سب کو ایمان و اعمال کی زیادتی عطاء فرمائے ۔ آمین۔
 

پیامبر

وفقہ اللہ
رکن
بے انتہا مفید اور معلوماتی۔ ذمہ دار ساتھیوں کو یہ سارے کام ضرور کرنے چاہئیں۔
 

ابن عثمان

وفقہ اللہ
رکن
اس میں بس کمی یہ ہے کہ ۔۔۔افسوس کے ساتھ ۔۔۔۔۔موبائل ، ٹیبلیٹ پہ انڈرائڈ میں ۔۔۔
یو ٹیوب کی کچھ وڈیوز بلاک کرنے۔۔یا وڈیو چینل۔۔۔یا ۔۔کیی ورڈ بلاکنگ۔۔۔ کی کوئی سہولت نہیں میرے علم کے مطابق۔وہ جو وڈیو بلاکر ۔۔فراہم کرتا ہے ۔
او ر کمپیوٹر میں بھی تمام براوزرکو ۔۔۔کروم ، فائر فاکس ،اوپرا(انٹرنیٹ ایکسپلورر کو نکال کے)۔۔۔وغیرہ کو یہ سہولت صرف ایک ہی کمپنی فراہم کرتی ہے ۔۔جس کی ایکسٹینشن ۔۔۔
Video blocker
ہے ۔۔اور ابھی ان کا ۔۔۔Android۔۔۔۔ پہ ۔۔۔ایپ۔۔۔نہیں آئی۔
یو ٹیوب کی اپنی فلٹرنگ کی ایک آپشن ہے تو صحیح ۔۔۔۔جو کہ youtube app کی
Setting>search>safesearch filtering>
میں جا کر سیف سرچ کو
Strict
کر کے ہوتی ہے ۔

لیکن وہ میرے حساب سے ۴۰ سے ۵۰ فیصد تک اڈلٹ وڈیوز یو ٹیوب کی ۔۔۔کو بلاک کرتا ہوگا ۔۔
لیکن اس فلٹرنگ کو برصغیر کا گند سمجھ نہیں آتا ۔۔چناچہ وہ فلٹر نہی ہو پاتا۔۔۔
اور کئی وڈیوز جو فلٹر نہیں کرنی ۔۔۔وہ ۔۔ کردیتا ہے ۔۔۔۔
بہرحال یہ بھی کر دینا چاہیے۔نہ ہونے سے تو بہتر
لیکن ظاہر ہے ۔۔۔
Video blocker
والی بات نہیں ہے۔
انٹرنیٹ ایکسپلورر کے استعمال میں اسی لئے کمی آتی جارہی ہے کہ اس کی ایکسٹینشنز یا ایڈونز ہوتے ہی اتنے کم ہیں ۔۔۔اور وہ خود بھی استعمال میں بہت ہیوی ہے ۔ کیونکہ مائکروسوفٹ کی توجہ تو ونڈو بنانے کی طرف ہے اس کے ایک جز پر زیادہ توجہ نہیں ۔ اسی لئے دنیا میں اس کا استعمال پانچویں چھٹے نمبر پر چلا گیا ہے ۔
اب ونڈوز ۔۱۰۔ کے لئے انہوں نے لائٹ ویٹ براوزر ۔
Microsoft edge
کے نام سے بنایا ہے ۔ابھی چیک نہیں کیا۔لیکن ابھی اس کے بھی پلگن بہت کم ہوں گے۔ اور دوسرا وہ پچھلی ونڈوز میں معلوم نہیں ڈلتا بھی ہے کہ نہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یو ٹیوب کے علاوہ مجموعی حوالے سے ۔۔۔اڈلٹ بیہودہ سائٹس کی بلاکنگ کے لئے۔۔۔
Dns setting
تو ضرور اپلائی کریں ۔۔وہ تو ہر جگہہ ہو جاتی ہے ۔
اگر موبائل ۔یا ۔ٹیبلیٹ۔۔میں ونڈوز ہے تو ظاہر ہے اس میں تو ۔۔۔وڈیوبلاکر سمیت اوپر بتایا گیا سب کچھ اپلائی ہو جائے گا۔
لیکن آج کل زیادہ تر ۔۔۔۔موبائل میں
Android
ہی ہوتا ہے ۔۔۔تو اس میں موڈم کے اندر ہی۔۔
Dns server address
ڈال دینا چاہیے ۔۔۔
اور گھروں میں عموماََ۔وائی فائی ۔گھر کے موڈم سے ہی لیا کیا جاتا ہے ۔۔۔تو اس میں یہ دو لائنیں لکھ دیں تو یہ جو جو اس وائی فائی سے نیٹ لے گا۔۔۔اس پر وہ
Dns setting
اپلائی ہو گی ۔
اگر وائی فائی نہ بھی ہو۔۔۔موبائل کا اپنا نیٹ ہوتو پھر اس میں یہ ڈی این ایس ڈالنے کے لئے ۔۔آپ سیٹنگ میں جائیں ۔اور آپ جس نیٹ ورک کو ایکسس کررہے ہیں ۔جو کونیکٹڈ ہے ۔۔۔اس کو تھوڑی دیر پریس کر کہ چھوڑیں تو ونڈو آئے گی۔
اس پر ۔۔
Modify network
کو پریس کریں۔
بعض موبائل میں ۔
Advanced
کا بٹن ہو گا۔
اس میں
Ip setting
DHCP
سے بدل کے
Static
کردیں۔تو آگے ایک اور ونڈو کھلے گی جس میں
Dns setting
کے لئے دو خانے ہوں گے۔۔
DNS 1 and DNS 2
۔بعض اوقات ان میں گوگل کا
Dns address
لکھا ہوتا ہے جو۔
8.8.8.8
8.8.4.4
ہے ۔ اس کو آپ چینچ کردیں اور وہی اوپر دیا گیا فیملی ڈی این ایس دے دیں ۔یعنی
208.67.222.123
208.67.220.123
بہتر تو یہی ہے کہ موڈیم میں ہی کردینا چاہیے ۔
کیونکہ مہمان بھی آکر یہی کہتا ہے ۔۔۔۔وائی فائی کا کیا پاس ورڈ ہے ؟
وہ بھی استعمال کرے گا تو سیٹنگ اپلائی رہے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
انڈرائڈپہ سارا کچھ چونکہ ۔۔۔ایپس۔۔۔پر ہی چلتا ہے ۔۔۔اور ۔۔۔ایپ۔۔چاہے ۔۔۔اسلامی ہو ۔۔۔لوگوں نے اس پر ۔۔ایڈ۔۔۔لگائے ہوتے ہیں ۔۔۔اسی لئے ۔۔۔انڈرائڈ ۔۔پر ابھی تک کوئی صحیح ۔۔۔ایڈ بلاکر ۔۔۔تک نہیں آیا۔۔۔ایک کڈز یو ٹیوب ۔۔ایپ ہے ۔۔۔جو بالکل کسی کام کا نہیں ۔۔۔
بچوں کو تو ویسے ۔۔۔کارٹون کیا موبائل دینا بھی نقصان دہ ہی ہے ۔۔۔۔ایک غیر ملکی پاکستانی کی وڈیو وائرل ہے اس میں اس نے بتایا تھا کہ ۔۔۔۔
مائکروسافٹ کے چیئر مین ۔ بل گیٹس ۔۔۔اور ایپل ۔۔کے سٹیو جابز۔۔۔۔کے گھر میں بچوں پر ایک خاص عمر تک تمام ۔۔گیجٹس ۔۔موبائل وغیرہ ۔۔۔بین ۔۔۔ہیں ۔۔۔کیونکہ اس سے بچے کی اپنی قدرتی صلاحیتیں ختم ہو جاتی ہیں ۔۔تو اب اس فیلڈ کے سب سے بڑے دو کا اپنا طرز عمل تو یہ ہے ۔۔۔۔
لیکن چونکہ افسوس۔۔۔ہمارے یہاں سارے یہ کرتے ہیں ۔۔۔تو ان کے لئے کم برائی کو اختیار کرتے ہوئے ۔۔۔یہی مشورہ ہے کہ بچوں کے لئے نیٹ پر ۔۔۔خصوصاََ۔یو ٹیوب پر بلاکنگ۔۔۔۔چاہے ۔۔۔وڈیو بلاکر ہو بھی تو ۔۔۔مفید نہیں ۔ ان کو انٹرنیٹ سے دور ہی رکھنا چاہیے۔
ان کے لئے مخصوص وڈیوزوہ بھی کوئی اصلاحی ، تعمیری۔۔۔ڈاون لوڈ کرکے ۔۔۔اور نیٹ آف کر کے ان کو موبائل ، ٹیبلیٹ، کمپیوٹر دیں۔۔۔
 
Top