فرقے

زنیرہ عقیل

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
وَاعْتَصِمُواْ بِحَبْلِ اللّهِ جَمِيعًا وَلاَ تَفَرَّقُواْ

اور تم سب مل کر اﷲ کی رسی (قرآن) کو مضبوطی سے تھام لو اور تفرقہ مت ڈالو۔ (آل عمران،3 :103)
وَ مَنْ اَحْسَنُ قَوْلًا مِّمَّنْ دَعَاۤ اِلَى اللّٰهِ وَ عَمِلَ صَالِحًا وَّ قَالَ اِنَّنِیْ مِنَ الْمُسْلِمِیْنَ
اور اس سے زیادہ کس کی بات اچھی جو اللہ کی طرف بلائے اور نیکی کرے اور کہے میں مسلمان ہوں (سورۃ حم سجدۃ آیت نمبر :33)

الْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمْ وَأَتْمَمْتُ عَلَيْكُمْ نِعْمَتِي وَرَضِيتُ لَكُمُ الْإِسْلَامَ دِينًا ۚ

آج میں نے تمہارے لئے دین کو مکمل کر دیا ہے۔ اور اپنی نعمت تم پر تمام کر دی ہے اور تمہارے لئے دین کی حیثیت سے اسلام کو پسند کر لیا ہے (سورة المائدة 5:3)

إِنَّ الَّذِينَ فَرَّقُوا دِينَهُمْ وَكَانُوا شِيَعًا لَّسْتَ مِنْهُمْ فِي شَيْءٍ ۚ إِنَّمَا أَمْرُهُمْ إِلَى اللَّـهِ ثُمَّ يُنَبِّئُهُم بِمَا كَانُوا يَفْعَلُونَ

جن لوگوں نے اپنے دین کو ٹکڑے ٹکڑے کر دیا اور گروہ گروہ بن گئے یقیناً ان سے تمہارا کچھ واسطہ نہیں، ان کا معاملہ تو اﷲ کے سپرد ہے، وہی ان کو بتائے گا کہ انہوں نے کیا کچھ کیا ہے (سورة الأنعام 159)

اب آپ بتائیں میں کیا بنوں۔ مسلمان یا کوئی سنی، شیعہ یا کوئی اور
محترمہ جیسا کہ میں کہہ چکی کہ فرقوں سے تو آپ انکار نہیں کر سکتی کیوں کہ یہ تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ہے کہ میری امت ۷۳ فرقوں میں تقسیم ہو جائے گی
اور پھر یہ بھی فرمایا ہے کہ ان میں سے ایک فرقہ جنت میں جائےگا۔سوائے ایک جماعت کے سب دوزخ میں جائیں گے۔ عرض کیا گیا اے اللہ کے رسول وہ کونسا گروہ ہو گا؟ آپ نے فرمایا :ما انا علیہ واصحابی ۔'' یہ وہ جماعت ہوگی جو اس راستے پر چلے گی جس پر میں اور میرے صحابہ ہیں۔۔یہ بات تو واضح ہوگئی کہ جو جنت میں جائے گا وہ بھی فرقہ ہی ہوگا، اور 72 فرقے بھی مسلمان ہی کہلائیں گے وہ اپنے بداعمالیوں کی وجہ سے جہنم میں جائیں گے لیکن ہمیشہ کے لئے نہیں کیوں کہ جس نے کلمہ حق پڑھا ہے وہ جنت میں جائےگا۔

آپ نے خو د ہی اتنے سارے فرقے ذکر کیے ہیں تو میرا سوال یہ ہے کہ آپ کس کی پیروی کرتی ہیں یا آپ کس مکتبہ فکر سے تعلق رکھتی ہیں ؟
 
فاطمہ طاہرہ

وفقہ اللہ
رکن

اس کے بیان کرنے کی وجہ یہ ہے کہ یہ میرے مقالہ کا حصہ ہے۔
اور جواب یہ ہے کہ میں "مسلمان " ہوں
 
زنیرہ عقیل

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
اب آپ بتائیں میں کیا بنوں۔ مسلمان یا کوئی سنی، شیعہ یا کوئی اور
آپ نے فرمایا کہ میں کیا بنوں مسلمان یا سنی ، شیعہ یا کوئی اور۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تو کیا مسلمان بھی ایک فرقہ ہے اور دوسرے مسلمان نہیں ہیں؟
 
فاطمہ طاہرہ

وفقہ اللہ
رکن
آپ نے فرمایا کہ میں کیا بنوں مسلمان یا سنی ، شیعہ یا کوئی اور۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تو کیا مسلمان بھی ایک فرقہ ہے اور دوسرے مسلمان نہیں ہیں؟
خود کو مسلمان کہلانا زیادہ پسند کروں یا کچھ اور۔ میرے کہنے کا مطلب یہ تھا
 
فاطمہ طاہرہ

وفقہ اللہ
رکن
وَ مَنْ اَحْسَنُ قَوْلًا مِّمَّنْ دَعَاۤ اِلَى اللّٰهِ وَ عَمِلَ صَالِحًا وَّ قَالَ اِنَّنِیْ مِنَ الْمُسْلِمِیْنَ
اور اس سے زیادہ کس کی بات اچھی جو اللہ کی طرف بلائے اور نیکی کرے اور کہے میں مسلمان ہوں (سورۃ حم سجدۃ آیت نمبر :33)
 
زنیرہ عقیل

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
خود کو مسلمان کہلانا زیادہ پسند کروں یا کچھ اور۔ میرے کہنے کا مطلب یہ تھا
الحمداللہ ہم سب مسلمان ہیں اور ہمیں دین حضور نبی کریم محمد مصطفیٰ ﷺ کے ذریعے ملا جو صحابہ کرام رضوان اللہ اجمعین سے متنقل ہوتے ہوتے تابعین طبع باتابعین اور علماء و مشائخ کے ذریعے پہنچا۔
آپ کے پاس بھی دین علماء کرام کے ذریعے ہی پہنچا ہے تو جن علماء کرام کے ذریعے پہنچا ان کا بھی ایک مکتبہ فکر ہوتا ہے اور میں وہی پوچھ رہی ہوں کہ کس مکتبہ فکر سے آپ نے دینی علم حاصل کیا ؟
 
Top