ایک حنفی دیوبندی طالب علم کے سوالات۔ غیر مقلدین پر قرض۔۔۔۔۔!!

مزمل شیخ بسمل

وفقہ اللہ
رکن
گزشتہ دنوں میں علاقے کا ایک بچہ غیر مقلد ہوگیا تھا۔ مجھے میرے مسلک کے حوالے سے بہت کٹر سمجھتا تھا (جو حقیقت بھی ہے) تو مجھ سے کہنے لگا کہ تم دیوبندی لوگ نماز میں سنتیں ترک کرتے ہو، رفع یدین کی ایک ہزار احادیث ہیں اس پر عمل نہیں کرتے اور ترک رفع یدین کی (اس کے نزدیک) ضعیف حدیثوں پر عمل کرتے ہو۔اس کے علاوہ بھی بہت کچھ کہتا رہا کہ تمھاری نماز حدیث سے ثابت نہیں وغیرہ وغیرہ۔ میں نے اس وقت تو خامشی اختیار کی کہ اگر مقابلے پر اتر آیا تو یہ بچہ کہیں گمراہ یا بدظن نہ ہوجائے۔ گھر آکر چار سوالات نماز کے متعلق لکھ کر اس بچے کے ہاتھ میں پرنٹ تھما کر جواب لانے کو کہہ دیا۔آج اس بات کو دو ماہ گزرنے والے ہیں۔ حالانکہ ہر شب جمعہ پابندی سے وہ اہل حدیثوں کی مسجد میں قیام کرتا ہے مگر کوئی جواب اب تک نہیں ملا۔ اب میں اس سے جوابات کا مطالبہ کروں تو کہتا ہے کہ مجھے بحث نہیں کرنی۔ سوالات کا پیٹرن اس طرح ہے:

اسلام علیکم۔
ایک دیوبندی کے چند سوالات ہیں جن کے جوابات میں رہنمائی درکار ہے۔ مہر بانی فرما کر جواب قران یا صحیح اور صریح حدیث سے عنایت فرمائیں:-
با جماعت نماز کے حوالے سے سوالات کے جوابات درکار ہیں:
سوال ۱: باجماعت نماز میں مقتدی کی تکبیر تحریمہ کی کیا حیثیت ہے؟ اگر کوئی مقتدی تکبیر تیز آواز سے کہے تو سنت ہےیا ہلکی آواز سے کہے تو سنت ہے ؟ آیت یا صحیح حدیث درکار ہے۔

سوال ۲: نماز میں مقتدی پر فاتحہ پڑھنا فرض ہے جس کے بغیر نماز نہیں ہوتی، کیا دو مرتبہ آمین کہنا بھی فرض یا سنت ہے؟ ایک مرتبہ اونچی آواز سے اور ایک آہستہ۔ یعنی اگر کوئی امام فاتحہ پڑھ چکا اور مقتدی کی فاتحہ ختم نہیں ہوئی تو وہ اپنی فاتحہ چھوڑ کر پہلے امام کی آمین کے ساتھ آمین کہے پھر اپنی فاتحہ ختم کرکے بھی آمین کہے کیا یہ سنت ہے یا فرض؟ آیت یا صحیح حدیث درکار ہے۔

سوال ۳: جہری نمازوں میں امام قرات اونچی آواز سے کرتا ہے اور مقتدی دل میں کرتا ہے لیکن آمین پر مقتدی اور امام دونوں اتفاق کر کے اونچی آواز سے کہتے ہیں۔ کیا جہری نمازوں میں پہلی دو رکعت کے علاوہ بقیہ رکعتوں میں فاتحہ نہیں پڑھی جاتی؟ اگر پڑھی جاتی ہے تو ان میں آمین آہستہ کہنا فرض ہے یا سنت؟ کوئی آیت یا صحیح حدیث درکار ہے۔

سوال ۴: قران میں سورہ الاعراف میں آیا ہے:
واذا قرئ القران فاستمعوا لہ وانصتوا لعلکم ترحمون (۲۰۴ )
ترجمہ: ”اور جب قران پڑھا جائے تو اس کی طرف کان لگائے رہو اور چپ رہو تاکہ تم پر رحم ہو“
اس آیت سے ثابت ہوا کہ امام قرات کر رہا ہو تو خاموش رہ کر سننا چاہئے تو کیا وجہ ہے کہ اہل حدیث حضرات نماز میں امام کے پیچھے قرات کرتے ہیں؟
واضح رہے کے یہ آیت نمازکے بارے میں ہی نازل ہوئی ہے جیسا کہ:
۱۔ حضرت یسیرؒ بن جابر سے تفسیر طبری میں۔
۲۔ ابن عباسؓ سے بیہقی میں۔
۳۔ انہی سے الدر المنثور فی التفسیر بالماثور میں۔
۴۔ حضرت عبد اللہ بن عمرؓ سے بیہقی میں۔
۵۔ ابن تیمیہ امام احمد بن حنبل سے فتاوی کبری میں نقل کرتے ہیں۔ واضح رہے کہ امام احمد بن حنبلؒ اس آیت کا نماز کے بارے میں ہونا امت کا اجماع بتاتے ہیں۔
اس کے علاوہ صحاح ستہ (جس میں مسلم، نسائی اور ابن ماجہ بھی شامل ہے) اور دیگر مسانید میں صحیح احادیث میں بھی قرات کے وقت خاموش رہنے کا ذکر ہے تو کیا وجہ کے قران کی آیت سمیت صحیح احادیث کے باوجود اس پر عمل نہ کیا جائے؟ کوئی آیت یا حدیث صحیح و صریح درکار ہے۔

سائل: محمد مزمل شیخ
 
محمد نبیل خان

وفقہ اللہ
رکن
بہت سادہ مگر قوی ترین سوالات ہیں جن کے جواباب غیر مقلدین تا قیامت نہیں دے پائیں گے ۔ ۔ ۔ ہاں شور ضرور مچائیں گے ۔
جزاک اللہ خیرا
 
مفتی ناصرمظاہری

کامیابی توکام سے ہوگی نہ کہ حسن کلام سے ہوگی
رکن
ماشااللہ دندان شکن جواب توپڑھاتھالیکن دندان شکن سوال نہیں پڑھاتھا۔بہت اچھے سوالات ہیں۔شورمچائیں یاغصہ سے اپنے بال نوچیں یاخفاہوکراپنے گالوں پرطمانچہ ماریں،یاخونخواربلی کی طرح جھپٹاماریں غیرمقلدین جوٹھہرے جن کوآتاجاتاکچھ نہیں نام محمدفاضل،دیکھنے میں اچھی نہیں لگتی نام حسینہ بیگم۔
 
مزمل شیخ بسمل

وفقہ اللہ
رکن
بہت خوب فرمایا مفتی صاحب۔ نبیل بھائی ہماری نماز کو غلط اور حدیث کے خلاف کہنے والے تو اپنی نماز ہی ثابت نہیں کر سکتے۔ میں تو طفل مکتب ہوں ابھی۔
بس یہ چھوٹے چھوٹے سوالات کرتا ہوں۔ اور کوشش ہوتی ہے کہ جاہلوں سے سوالات بھی ایک جاہل کرے تو جچتا ہے۔
مجھ جیسے جاہل بندے ہی ان جہلاء کے لئے ٹھیک ہیں۔ ہمارے علماء کا وقت بہت قیمتی ہے۔ اور ان کے عالمانہ انداز کو غیر مقلد (جاہل) کبھی ہضم نہیں کر سکتا۔
یہ سوالات یہاں لگانے کا ایک مقصد یہ بھی تھا کہ میرے سیدھے سادھے مسلمان بھائی ان وساوس کو ذہن میں رکھیں اور دھوکہ نہ کھائیں کہ جو اپنے آپ کو اہل حدیث کہتا ہے اسی کی نماز حدیث کے مطابق ہے اور ہماری نماز حدیث کے خلاف۔
 
مولانانورالحسن انور

رکن مجلس العلماء
رکن مجلس العلماء
بہت شکریہ حق احناف صاحب ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ غیر مقلدین کی روش ہے شور مچاو جب ہماری طرف سے کوئی سوال اٹھتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تو پھر ۔۔۔۔۔۔۔ چپ سادہ لیتے ہیں
ایک مرتبہ حضرت اوکاڑوی رحمۃ اللہ سے ایک غیر مقلد نے کہا تم اندھے مقلد ہو حضرت نے فر مایا اندھی تقلید اس کو کہتے ہیں کہ اندھا اندھے کے پیچھے چلے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔تو دونوں کھائی میں گر کے مریں گے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔یہ اندھی تقلید ہے ۔۔۔۔۔۔۔ اور اگر اندھا آنکھ والے کے پیچھے چلے تو وہ آنکھ والا اس اندھے کو بھی اپنی آنکھ کی برکت سے کھائی بچالے گا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اور منزل تک پہنچا دے گا ۔۔۔۔۔۔۔۔ ائمہ اربعہ مجتھدین تھے عارف باللہ تھے ناکہ اندھے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
مزمل شیخ بسمل

وفقہ اللہ
رکن
حسن خان نے کہا ہے:

اب یہ بات اندھے کو کون سمجھائے کہ جسے وہ اندھا سمجھ رہا ہے اس کی نظر بینا لوگوں سے بھی بہت تیز ہے۔
امام اعظم ابو حنیفہ پر اعتراضات کرنے والے اپنی اوقات بھول جاتے ہیں۔(اوقات یہاں بتانا مناسب نہیں سمجھتا) '@-@
 
شکاری

وفقہ اللہ
رکن
ہماری آمد سے اناپ شناپ شروع کرگئے۔حق احناف ذرا صبر۔دیکھنا ہے زور کتنا بازوئے تقلید میں۔اس فورم پر کاپی پیسٹ والے زیادہ ہیں۔کوئی قاعدے اور فایدہ کی بات ہوگی نہیں ۔البتہ اکاڑ وی صاحب اور دوسرے حنفیوں کی دہائی چلے گی۔:->~~ :->~~
 
مزمل شیخ بسمل

وفقہ اللہ
رکن
شکاری نے کہا ہے:

جی ضرور دیکھیں۔ کاپی پیسٹ کا ہی جواب دے دو۔ ہم تو انہی پرانی باتوں پر آج تک موجود ہیں۔ دین میں بدعت نہیں تقلید چلتی ہے۔ :) ہمارا تو شکوہ ہی یہ ہے کہ ہمارے اکابرین کی ہی باتوں کا جواب دے دو۔ مسئلہ تو سارا یہ ہے کہ سوال کرنے والے جہلاء سوالات ہی اتنے پرانے پوچھتے ہیں جن کے جوابات سالوں پہلے ہمارے ہی اکابرین دے چکے ہوتے ہیں:) تو ہمیں کیا ضرورت فضول میں اپنا دماغ لڑانے کی؟
50 سال پہلے کے سوالات نئے رسالے میں نئے نام سے شائع کرنے والے حضرات کے لئے ہم الفاظ کو بدلنا عقلمندی نہیں سمجھتے، یہ عقلمندیاں ہم نے جہلاء کے لئے چھوڑ رکھی ہیں :)
 
تعاقب

وفقہ اللہ
رکن
مزمل شیخ بسمل نے کہا ہے:

۵۰ سال پہلے کا سوال شیخ جی ابھی تک لاینحل ہے۔امام ابوحنیفہ کی کمیٹی کے ۴۰ افرا د کی لسٹ نہ پیش کر سکے ۔سادہ سے سوال کا سیدھا جواب دینے کی ہمت نہ ہورہی ہے ۔
بہت شور سنتا تھا پہلو میں دل کے
جو چیرہ تو اک قطرہ خوں نہ نکلا
 
Top